دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی کورسزکےتحت4دسمبر2021ءبروزہفتہ انصاری چوک ملتان میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ملتان ریجن کےذمہ دار سمیت اراکینِ زون ملتان ریجن نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نےشعبےکی سابقہ 3 ماہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے رہائشی و جزوقتی مدنی کورسز،تقرر اور اعتکاف کی تیاریوں کےسلسلےمیں اہم نکات پرمشاورت کی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی کورسزکےزیرِاہتمام2دسمبر2021ءبروزجمعرات فیصل آباد میں مدنی مشورہ منعقدہواجس میں اسلام آباد ریجن و زون ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےشعبےکےتین ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیااورتقرری واعتکاف کی تیاریوں کےحوالےسےاہم امور پرتبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام10نومبر2021ءبروزبدھ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تین گھنٹےکامعلم کورس منعقد کیا گیا جس میں نواب شاہ زون اور لاڑکانہ زون کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پر قاری محمد عرفان عطاری(رکن ِریجن جزوقتی مدنی کورسز حیدرآباد)اور نعیم عطاری(رکنِ ریجن حیدرآباد)نے جزوقتی کورسز کروانے کا طریقہ، ٹیچنگ اسکلز اور شرکا کی تربیت کرنےکےحوالےسےاہم نکات پرکلام کیا۔

اس کےعلاوہ ’’معلم کوکیساہوناچاہیئے‘‘کےموضوع پربیان کرتےہوئے 07 دن فیضانِ نماز، 07 دن اصلاحِ اعمال، 07 دن 12 دینی کام ، 07 دن فیضان قراٰن و حدیث کورسز کروانےکےبارےمیں ذہن سازی کی نیز نماز کا عملی طریقہ کروانے کا انداز بھی سکھایا گیا۔(رپورٹ: رکنِ زون لاڑکانہ شاہد عطاری ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں شعبہ مدنی کورسزدعوتِ اسلامی کےتحت پیر پریل شاہ میں 7دن پر مشتمل فیضانِ نمازکورس کااہتمام ہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس کورس کےاختتام پرنگرانِ ڈویژن نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےشرکائےکورس کودینی ماحول میں استقامت اور رسالہ نیک اعمال پرعمل کرنےکاذہن دیا۔

اس موقع پر مقامی علمائےکرام و شخصیات نےشرکت کی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔(رپورٹ: اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی کورسزکےتحت 7نومبر2021ءبروزاتوار قاسم آباد حیدرآبادمیں مدنی مشورہ ہواجس میں اراکینِ کابینہ نےشرکت کی۔

رکن ریجن حیدرآباد جزوقتی مدنی کورسز قاری محمد عرفان عطاری نے رکن ریجن حیدرآباد مدنی محمد نعیم عطاری کےہمراہ ذمہ داراسلامی بھائیوں  سےگفتگوکرتےہوئے جزوقتی کورسز  اور رہائشی کورسز کروانے کےحوالے سےاہم نکات پرکلام کیا۔(رپورٹ: رکنِ ریجن حیدرآباد جزوقتی مدنی کورسز قاری محمد عرفان عطاری ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  ٹنڈوآدم میں7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کو کثیر علمِ دین سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز کے چند ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ رہا۔

یکم نومبر2021ءکواس کورس کا اختتام ہواجس میں رُکنِ نواب شاہ زون اور نگرانِ کابینہ ٹنڈوآدم نےشرکاکو دینی ماحول میں استقامت کےساتھ علم ِدین حاصل کرنے کے لئے مزید کورسز کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

الحمدللہ عزوجل اس کورس کےآخرمیں 7 اسلامی بھائیوں نے 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کرنے، 6 اسلامی بھائیوں نے جامعۃالمدینہ بوائزمیں داخلہ لینےاور 2 اسلامی بھائیوں نے فیضانِ تجوید و قراءت کورس کرنے کاعزم کیا ۔(رپورٹ: اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت سکرنڈ میں 12دینی کام کورس کااہتمام کیاگیاجس میں رکنِ نواب شاہ زون نے فضول گوئی پر کلام کرتے ہوئے12 دینی کام استقامت کے ساتھ کرنےاور اپنا اخلاقی کردار مزید بہتر بنانے کے لئےذہن سازی کی۔

یہ کورس تین دن پرمشتمل تھا جس میں جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام واساتذہ ٔکرام سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپورٹ: اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)



دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز کے تحت 9اکتوبر2021ءبرزہفتہ میرپور خاص زون اور سکھر زون سے 12دینی کام کورس کے لئے آئے ہوئےاسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے ’’الله عزوجل کی رضا‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے ہر نیک کام میں الله عزوجل کی رضا شامل کرنے اورچھوٹی سی چھوٹی نیکی کرنے کا عزم کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سکھر اور میرپور خاص زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی،رکنِ شوریٰ نے انفرادی کوشش کے حوالے سےذمہ داران کی تربیت کی ۔(رپورٹ: رکن ِریجن جزوقتی حیدرآباد قاری عرفان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  شہدادپورمیں7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کو کثیر علمِ دین سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز کے چند ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ رہا۔

2اکتوبر2021ءبروز ہفتہ اس کورس کا اختتام ہواجس میں رُکنِ نواب شاہ زون اعظم رضا عطاری نے’’ جوانی کیسے گزاریں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کی۔

مزیدرکنِ زون نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں استقامت کے ساتھ منسلک رہنےاور 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کہروڑ پکا تحصیل لودھراں میں جاری 63 دن کےمدنی کورس میں شریک عاشقان رسول نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں انہوں نے ڈھیروعلمِ دین حاصل کرنے کےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں بھرپور انداز سےشمولیت اختیار کی۔

اس مدنی قافلے میں نیکی کی دعوت،مسجد درس،چوک درس اور علاقائی دورہ سمیت دیگر دینی کاموں کا سلسلہ رہا ،بعدازاں مقامی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے دعوت ِ اسلا می کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا پختہ عزم کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ مدنی کورسز(دعوتِ اسلامی)کے تحت ربیع الاول کے آمد کے موقع پر مدنی کورسز آفس کراچی میں 12مدنی مذاکروں میں شرکت کےحوالے سے مختلف شہروں سے آنے والے عاشقان رسول کی دینی واخلاقی تربیت کرنے کے لئے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضاعطاری نے نگرانِ شعبہ مدنی کورسز واراکین اور کراچی ریجن کےزون ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 28ستمبر2021ءبروزمنگل گلشنِ حدید کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ِزون نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگرانِ زون نے 12دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تقرری ، جزوقتی مدنی کورسز، ہفتہ وار اجتماع اور شعبہ اصلاحِ اعمال سمیت دیگر دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)