.jpeg)
پچھلے دنوں کراچی کے علاقے ملیر ڈسٹرکٹ 2میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی
کے تحت ماہانہ مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ مشاورت کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ ڈسٹرکٹ سیّد فضیل شاہ عطاری نے
ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں مضبوط کرنے کا
ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پچھلے
دنوں اِسلامیہ کالِج روڈ سیالکوٹ میں قائم جامع مسجد خیر النساء میں 7 دن پر مشتمل
فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
4 جنوری 2022ء بروزمنگل اس کورس کے اختتام پر ایک
نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے قراٰن
درست پڑھنے کی اہمیت اور نماز کے مسائل کو سیکھنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اورکورس مکمل کرنے
والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد بھی
تقسیم کی۔
بعدازاں اکثر شرکا نے 63 دِن کے تربیتی کورس اور
درسِ نظامی(عالم کورس) کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکرتے ہوئے مدنی چینل
کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد
عادِل رضا عطاری مدنی چینل عام کریں سیالکوٹ سِٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پچھلے
دنوں کھوڑا شریف تحصیل گمبٹ میں ’’رہائشی فیضانِ نماز کورس‘‘ کا انعقاد کیا
گیا جس میں شرکا کو نماز کے شرائط و فرائض سمیت دیگر اہم مسائل سکھائے گئے۔
30 دسمبر 2021ء بروز جمعرات اس کورس کے اختتام
پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکائے کورس سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ زون شعبہ مدنی کورسز جنید رضاعطاری
مدنی نے ’’علم دین کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو جامعۃ
المدینہ بوائز میں داخلہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 29 دسمبر 2021ء بروز بدھ میمن گوٹھ
کراچی میں فیضانِ نماز کورس کے شرکا کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا۔
اس دوران ریجن ذمہ دار محمد صابر عطاری اور رکنِ
زون قاری محمد ناصر رضا عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنےاور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مراد میمن ٹاؤن
کراچی کے علاقے جام کنڈا میں فیضانِ نماز کورس کا اختتام

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے
زیرِ اہتمام مراد میمن ٹاؤن کراچی کے
علاقے جام کنڈا میں قائم جامع مسجد الفتح نوحانی میں07 دن پر مشتمل ’’فیضانِ
نماز کورس‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں کم
و بیش 12 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ ملیر 2
قاری محمد ناصر رضا عطاری نے شرکائے کورس
کونماز کے شرائط و فرائض سمیت نماز کے واجبات اور سنتیں و آداب سکھائے۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی۔
23دسمبر 2021ء بروز جمعرات اس کورس کا اختتام
ہوا ۔شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ
اہتمام قائد آباد کراچی میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں کم وبیش
60 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
10دسمبر 2021ء بروز جمعہ اس کورس کے اختتام پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں نگرانِ
زون سیّد فضیل عطاری، نگرانِ شعبہ ابو صادق محمد طارق عطاری ، ریجن ذمہ دار، رکنِ
زون مدنی کورسز ،نگرانِ کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران سمیت شرکائے کورس نے شرکت کی۔

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر
اہتمام گلشنِ حدید کراچی میں 63 دن کا تربیتی
کورس منعقد ہوا جس میں کم وبیش 60 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی جن میں اراکینِ زون بھی شامل تھے۔
اس دوران کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے
درمیان تربیت وعملی پریکٹیکل کاسلسلہ بھی رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
اس موقع پر شرکائے کورس نے دینی کاموں میں بھی حصہ
لیا جن میں 2ہزار425 اسلامی
بھائیوں کے درمیان 446 چوک درس دئیے گئے اور
138 مقامات پر 378 عاشقان رسول کو نیکی کی
دعوت پیش کی گئی۔ (رپورٹ:ابو یاسر
قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی کورسز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں 7دن کے اصلاح اعمال کورس کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں اصلاح اعمال کے شرکا نے شرکت کی۔
رکن
ریجن حیدر آباد جزوقتی کورسز قاری محمد عرفان عطاری نے ”نیک اعمال پر استقامت“
کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو ہمیشہ نیک اعمال کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
غلام عباس عطاری، معلم مدنی کورسز)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ
مدنی کورسزکےتحت4دسمبر2021ءبروزہفتہ انصاری چوک ملتان میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں ملتان ریجن کےذمہ دار سمیت اراکینِ زون ملتان ریجن نےشرکت
کی۔
اس مدنی مشورےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری
نےشعبےکی سابقہ 3 ماہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے رہائشی و جزوقتی مدنی کورسز،تقرر اور اعتکاف کی تیاریوں
کےسلسلےمیں اہم نکات پرمشاورت کی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی
کورسزکےزیرِاہتمام2دسمبر2021ءبروزجمعرات فیصل آباد میں مدنی مشورہ منعقدہواجس میں
اسلام آباد ریجن و زون ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

مدنی کورسز دعوتِ اسلامی
کےزیرِاہتمام10نومبر2021ءبروزبدھ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تین
گھنٹےکامعلم کورس منعقد کیا گیا جس میں نواب شاہ زون اور لاڑکانہ زون کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نےشرکت کی۔
اس موقع پر قاری محمد عرفان عطاری(رکن ِریجن جزوقتی مدنی کورسز حیدرآباد)اور نعیم عطاری(رکنِ ریجن حیدرآباد)نے جزوقتی کورسز کروانے کا طریقہ، ٹیچنگ اسکلز اور شرکا
کی تربیت کرنےکےحوالےسےاہم نکات پرکلام کیا۔
اس کےعلاوہ ’’معلم کوکیساہوناچاہیئے‘‘کےموضوع
پربیان کرتےہوئے 07 دن فیضانِ نماز، 07 دن اصلاحِ اعمال، 07 دن 12 دینی کام ، 07 دن
فیضان قراٰن و حدیث کورسز کروانےکےبارےمیں
ذہن سازی کی نیز نماز کا عملی طریقہ کروانے کا انداز بھی سکھایا گیا۔(رپورٹ: رکنِ زون لاڑکانہ شاہد عطاری ،کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
پچھلےدنوں شعبہ مدنی کورسزدعوتِ اسلامی کےتحت پیر
پریل شاہ میں 7دن پر مشتمل فیضانِ نمازکورس کااہتمام ہواجس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نےشرکت کی۔
اس کورس کےاختتام پرنگرانِ ڈویژن نےسنتوں
بھرابیان کرتےہوئےشرکائےکورس کودینی ماحول میں استقامت اور رسالہ نیک اعمال پرعمل
کرنےکاذہن دیا۔