دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت گزشتہ روز واہگہ ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد نور جنت سلامت پورہ میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع منعقد ہواجس میں کورس کے شرکا سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد حمزہ عطاری نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز وضو، غسل، تیمم اور نماز کے چند کے ضروری مسائل بتاتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ بتایا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات پر عمل کرتے ہوئے پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ ٹاؤن نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)