الحمدللہ عزوجل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں جاری 63دن کے مدنی تربیتی کورس کے عاشقان
رسول جھنڈے لئے یوم دعوت
اسلامی منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
امیر اہل سنت دامت برکاتہم
العالیہ کو درود پاک کا تحفہ پیش کرنے کے لئےروزانہ ہزاروں کی تعداد میں درود پاک
پڑھا جا رہا ہے۔(رپوٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورسزواعتکاف،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت اڈیرو لعل ولیج میں فیضانِ نماز کورس کا
انعقاد ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے مسائل سکھائے گئے۔
یکم
ستمبر2021ءبروزبدھ اس کورس کے اختتام پر ایک تقریب رکھی گئی جس میں فیضانِ نماز
کورس کے شرکاودیگر ائمہ کرام، ڈویژن نگران، علاقہ نگران اورڈویژن ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ
زون محمد اعظم رضا عطاری نے اسلامی
بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کودینی ماحول میں استقامت اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شامل رہنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: اعظم
رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت
28اگست2021ء بروزہفتہ پتوکی ضلع
قصور میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس جزو وقتی کا آغاز ہوا
جس میں نماز کے مسائل اہمیت اور نماز کا عملی طریقہ پریکٹیکل بھی سکھایا جائے گا۔
اسم موقع پرنگران ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری
مدنی نے شرکا کو نماز کی اہمیت اورنماز کے
مسائل کے بارے رہنمائی کرتے ہوئے ایسے کورسز پورے شہر میں حلقہ سطح پر کروانے کی
ترغیب دلائی ۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں 63 دن کا
مدنی تربیتی کورس جاری ہے۔
دوران
کورس 26 اگست 2021ء کو مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورس کرنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ مدنی کورسز جنید رضا عطاری مدنی نے ”فضائل
درود اور استقامت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو استقامت کے ساتھ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
جنید رضا عطاری مدنی، رکن زون شعبہ مدنی
کورسز سکھر، Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوتِ اسلامی کےتحت دھابیجی کے علاقے بہار کالونی میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری
دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی ے بہار کالونی کی جامع مسجد
عثمانیہ میں فیضانِ نماز کورس شروع کیا گیاجس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے داخلہ لیا۔
22اگست2021ءکو رکنِ زون مدنی کورسز ،نگرانِ کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ذمہ دار نے مسجد کے آداب و شیطانی
وسوسوں کے متعلق تربیت کرتے ہوئے دینی ماحول میں استقامت کا ذہن دیا۔ اس وقت فیضانِ
نماز کورس (رہائشی) کا سلسلہ جاری ہے ۔
26اگست 2021ءبروزجمعرات ہفتہ وار اجتماع کے بعد دھابیجی اُمِّ عطار مسجد
میں اس کورس کا اختتام ہوگا جس میں سیاسی وسماجی
کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔(رپوٹ:
معلم مدنی کورسز محمد صادق مدنی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنو ں سوساں روڈ مدینہ
ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے بیان
کیا اور شرکا کو اپنے اعمال کی اصلاح کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔ اس حلقے میں شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپوٹ: محمد احمد سیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری
)
سوساں روڈ فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی حلقے
کا سلسلہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے
تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوساں روڈ مدینہ
ٹاؤن فیصل آباد میں مدنی حلقے کا سلسلہ
ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد
طارق عطاری نے’’ جھوٹ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےشرکا کو اپنے اعمال کی
اصلاح کا جائزہ لینےاور جھوٹ سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپوٹ: محمد احمد سیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری
)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 11 اگست 2021ء کو عارف والا پنجاب میں
علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے63 دن
کے مدنی تربیتی کورس کے شرکا کے ہمراہ
مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔
علاقائی
دورہ سے قبل محمد طارق عطاری نے شرکائے کورس کے درمیان علاقائی دورہ کے آداب بھی بیان کئے۔ (رپورٹ:
محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز، Content:
محمد حسین عطاری مدنی)
دعوتِ اسلامی کے تحت دہابیجی بہار کالونی اور
گھارو میں فیضانِ نماز کورس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کےتحت اسلامی بھائیوں کے نمازکی
درستگی کےلئے فیضانِ نماز کورس ہونے جا رہا ہے جس میں
شرکا کو نماز کے فرائض،واجبات ،سنتیں اور دیگر مسائل سکھائے جائیں گے۔
یہ کورس20اگست2021ءبروزجمعہ سے ڈویژن دھابیجی بہار
کالونی عثمانیہ مسجد اور ڈویژن گھارو خیرالنساء مسجد میں شروع ہو جائے گا۔
داخلوں
کے لئے جلداز جلد مقامی ذمہ داران سے رابطہ کریں۔(رپوٹ: قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری مدنی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء سے جامع مسجد شاہ عباس
المعروف درباروالی مسجد پتوکی ضلع قصور میں 7دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا آغاز ہوا۔ ا س کورس
میں جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ کے طلبہ، اسکول و کالج کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز
سمیت مختلف شعبے سے وابستہ کم و بیش 450 اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں۔
دورانِ
کورس نگران زون حاجی منیر عطاری، نگران کابینہ محمد بلال عطاری مدنی اور نگران ڈویژن
مشاورت پتوکی محمد نصیر عطاری مدنی وقتاً
فوقتاً شرکا درمیان نماز کے مسائل، نماز کے فضائل اور نماز کا عملی طریقہ بیان
کررہے ہیں۔ (رپورٹ:
علی ریاض عطاری، شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 7 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
نکیال میں 7 دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس
کے اختتام پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ”راہ خدا میں
سفر کرنا عبادت ہے“ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو مساجد آباد کرنے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد
احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 8 اگست 2021ء کو نوری آباد دادا بھائی
سپر ہائی وےجامع مسجدفیضان عطار میں ہونے والے 7 دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا
اختتام ہوا جس میں 16 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس
کے اختتام پر رکن زون قاری محمد ناصر رضا عطاری نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع
پر بیان کیااور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر
میں ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:قاری
محمد ناصر رضا عطاری، رکنِ زون)