19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
12
دسمبر 2022 ء سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو لاہور میں قائم جامع مسجد
موتی میں 7دن پر مشتمل جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس
میں تاجر حضرات اور مقامی اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں ۔
دورانِ
کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے ’’نماز کے طبی فوائد‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے شرعی احکامات اور وُضو کے سنّت و
آداب بتائے نیز نماز کا عملی طریقہ بھی
بتایا۔ کو رس کی مزید کلاسز باقی ہیں۔ مقامی عاشقانِ رسول سے اس میں شرکت
کی مدنی التجا ہے۔( رپورٹ : محمد ابو بکر عطاری مدنی
لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )