شعبہ مدنی کورسز کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کی
تربیت کے لئے مدنی مشورہ

پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ
اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے صوبائی و ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی
شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں 12دن مدنی
مقصد کورس کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے ’’منصبِ امامت کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکائے کورس کی تربیت و رہنمائی کی۔
اس موقع پر ناظمِ اعلی ائمہ مساجد وبیرون ملک
ذمہ دار مولانا شعبان انصاری عطاری مدنی
اور 12دن مدنی مقصد کورس کے اساتذہ ٔکرام موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سندھ پاکستان کے شہر چونڈکو ضلع خیر پور کی ایک
مسجدمیں پچھلے دنوں 7 دن پر مشتمل فیضانِ
نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقے سمیت کم و بیش 70 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبہ مدنی کورسز ڈویژن سکھر ذمہ دارجنید رضا عطاری مدنی نے ’’طہارت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے
ہوئے شرکا کو طہارت کے چند ضروری مسائل سکھائے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی
کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
گڈاپ ٹاؤن کراچی میں سیکھنے سکھانےکا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرس
کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ حلقے میں رکنِ ڈسٹرکٹ ملیر قاری محمد
ناصر رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے انہیں مضبوط
کرنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگرانِ ٹاؤن شاہ مرید و درجہ معلم قاری عبدالخلیل عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کو شرکائے کورس کے 12 دینی کاموں
کی کارکردگی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی اور مزید دینی
کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مجید
کالونی کراچی کے ایک نجی اسکول میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں
اسکول کے اسٹوڈنٹس کی شرکت رہی۔
دورانِ کورس ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمد ناصر رضا
عطاری نے شرکا کو نماز کا طریقہ سکھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسکول کے پرنسپل سے
ملاقات کی اور اسٹوڈنٹس کے لئے مزید کورسز کروانے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر پرنسپل
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کورسز کروانے کی اجازت دی۔(رپورٹ: مولانا صدام عطاری مدنی شعبہ مدنی
کورسز ٹاؤن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
گزشتہ دنوں کراچی کے ابراہیم
حیدری ٹاؤن میں قائم جامع مسجد محمدی میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس رہائشی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس
اور تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
31 جنوری 2022ء بروز پیر اس کورس کے اختتام پر
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری کی آمد ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے باجماعت
نماز پڑھنے کی فضیلت کے حوالے گفتگو کرتے
ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
اس موقع پر رکنِ کراچی مشاورت مدنی کورسز ذمہ
دار صابر عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی فضیل عطاری اورنگران ِٹاؤن شفیق عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
بھی موجود تھے۔(رپورٹ: قاری محمد
ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں قائد آباد ٹاؤن کراچی میں قائم حنفیہ
مسجد میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت جزوقتی
فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور تاجران سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
31 جنوری 2022ء بروز پیر اس کورس کے اختتام پر
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شرکا سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل
رضا عطاری نے رجب المرجب کے روزے رکھنے اور نماز کی پابندی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رکنِ کراچی مشاورت مدنی کورسز ذمہ
دار صابر عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی فضیل عطاری اورنگران ِٹاؤن شفیق عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
بھی موجود تھے۔(رپورٹ: قاری محمد
ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد عظیم پلازہ شومارکیٹ کراچی میں سات دن کے ”فیضان
نمازکورس“ کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام جامع مسجد عظیم پلازہ شومارکیٹ گارڈن
کراچی میں 21 جنوری 2022ء سے 27 جنوری 2022ء تک سات دن کا ”فیضان نماز کورس“ منعقد
ہوا جس میں کم و بیش 50 مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس
کے اختتام پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے نگران شفاعت علی عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے، 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور کورس میں
نماز کے ظاہری و باطنی آداب کے متعلق جو
کچھ سیکھا ہے اُس پر عمل کرتے ہوئے نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے اختتام پر کورس
مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا جبکہ شرکا نے کورس کے
انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کےکورسز منعقد کرنے کی خواہش
ظاہر کی۔
اس
موقع پر شعبہ مدنی کورسز کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار امتیاز عطاری، ڈویژن ذمہ دار توفیق عطاری، شعبہ مدنی کورسز کے
ٹاؤن ذمہ دار سید ثاقب عطاری اورشعبہ مدنی کورسز کے ذویژن ذمہ دار و معلم مولانا
جاوید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
قائد آباد ٹاؤن کراچی میں ہونے والےجزوقتی فیضانِ نماز
کورس کے شرکا کی تربیت
.jpeg)
پچھلے دنوں قائد آباد
ٹاؤن کراچی میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس
اور تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ جزوقتی
مدنی کورسز ذمہ داران مولانا صدام عطاری مدنی اور قاری نفیس عطاری نے شرکائے کورس
کی تربیت کرتے ہوئےانہیں نماز کا عملی
طریقہ سکھایا نیز اذکارِ نماز کے حوالے سے
بھی بتایا۔(رپورٹ: قاری محمد ناصر
رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 28
جنوری 2022ء بروز جمعہ ابراہیم حیدری ٹاؤن
کی جامع مسجد غوثیہ میں معلم کورس ہوا جس میں مقامی ائمہ کرام اور مدرسین سمیت دیگر ذمہ داران نےشرکت کی۔
دورانِ کورس جزوقتی مدنی کورسز ذمہ دار محمد امتیاز
عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شرکائے کورس کی تربیت و رہنمائی کی کرتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کو جزوقتی فیضانِ نماز کورس کروانے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
بعدازاں ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ:قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ابراہیم حیدری ٹاؤن کی جامع مسجد محمدی میں 7 دن
پر مشتمل فیضانِ نماز کورس

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پچھلے
دنوں ابراہیم حیدری ٹاؤن کی جامع مسجد محمدی میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس
رہائشی کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
دورانِ کورس 28 جنوری 2022ء بروز جمعہ کراچی مشاورت کے رکن شعبہ مدنی کورسز محمد صابر
عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ شرکائے کورس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:قاری محمد ناصر رضا عطاری
شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ گجو بیت المکرم مسجد میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں قاعدہ و ناظرہ کورس کرنے والے طلبہ سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
ایاز عطاری نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے
تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)