عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 26 جنوری2023ء کو جامع مسجد رحمت رسول راجن پور کالونی پنجاب میں
7دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کے ا ختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں شرکا
کورس سمیت علمائے کرام،ڈسٹرکٹ ذمہ دار اورعلاقے
کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔
بعدازاں معلم
مدنی کورسز مولانا محمد کامران عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے اجتماع کو 12دینی کاموں کرنے کا ذہین دیا۔
مزید علمِ دین کے حصول کے لئے جامعۃ ُالمدینہ اور امامت کورس میں داخلہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ آخر میں کورس مکمل کرنے
والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ (رپورٹ : مولانا
محمد احمد سیالوی مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)