19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ مدنی کورسز دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں قائم جامع مسجد جمالِ مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم مانسر میں رہائشی فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی و معلم مولانا عمر فاروق عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو نماز کے چند
ضروری مسائل سکھائے۔
16 نومبر 2022ء بروز بدھ
رہائشی فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس کے شرکا
سمیت علما و مشائخ اور علاقے کی
شخصیات نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”علم دین حاصل کرنے کے
فضائل“ کے موضع پر سنتوں بھرا بیان شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں
استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں شرکائے کورس کے درمیان اسناد
تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)