صوبہ ٔپنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں 24 دسمبر 2022ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاون لاہور میں جزوقتی معلم (ٹیچر) کورس ہوا جس میں ڈویژن کے تمام آئمۂ کرام نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار سیّد فرقانُ الحق عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے فرض علوم پر مشتمل مختلف کورسز کروانے کے اسکلز پر تربیت کی نیز انہیں تمام مدنی مراکز، مساجد ، مارکیٹس،تعلیمی اداروں میں شعبے کے تحت فیضانِ نماز کورس سمیت دیگر کورسز کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمداحمد سیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)