یکم اگست 2022ء بروز پیر شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میٹروپولیٹن کے صدر کینٹ میں 7 دن پر مشتمل جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیم ِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکائے کورس (تاجران) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نماز کے چند ضروری احکام بیان کئے اور انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پرکورس مکمل کرنے والے تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسناد تقسیم کئےگئے اور ذمہ داران نے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)