سندھ پاکستان کے شہر چونڈکو ضلع خیر پور کی ایک مسجدمیں پچھلے دنوں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقے سمیت کم و بیش 70 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس شعبہ مدنی کورسز ڈویژن سکھر ذمہ دارجنید رضا عطاری مدنی نے ’’طہارت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو طہارت کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)