دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پچھلے
دنوں اِسلامیہ کالِج روڈ سیالکوٹ میں قائم جامع مسجد خیر النساء میں 7 دن پر مشتمل
فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
4 جنوری 2022ء بروزمنگل اس کورس کے اختتام پر ایک
نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے قراٰن
درست پڑھنے کی اہمیت اور نماز کے مسائل کو سیکھنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اورکورس مکمل کرنے
والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد بھی
تقسیم کی۔
بعدازاں اکثر شرکا نے 63 دِن کے تربیتی کورس اور
درسِ نظامی(عالم کورس) کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکرتے ہوئے مدنی چینل
کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد
عادِل رضا عطاری مدنی چینل عام کریں سیالکوٹ سِٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)