.jpeg)
شعبہ کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سندھ،ریجن
حیدر آباد، لاڑکانہ زون، دادو کابینہ، جوہی ڈویژن فیضان مدینہ میں 7 دن فیضانِ نماز کورس رہائشی کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔
جوہر ٹاؤن ، فیضان مدینہ ،نزد ایکسپو سینٹر میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس
.jpeg)
شعبہ کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2جون 2021ء کو
جوہر ٹاؤن لاہور
، فیضان مدینہ ،نزد ایکسپو سینٹر میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس منعقد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کیماڑی فیضان جمال مصطفیٰ مسجد میں 7 دن رہائشی فیضان نماز کورس کا سلسلہ
.jpeg)
شعبہ کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 مئی 2021ء
کو کراچی ، مدینہ چوک، مچھر کالونی ، کیماڑی فیضان جمال مصطفیٰ مسجد میں 7 دن رہائشی فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا
جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
.jpeg)
شعبہ کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جامع
مسجد طیبہ میں 7 دن فیضان نماز کورس جز وقتی کا انعقاد ہوا جس میں شرکا کو وضو، غسل، نجاست کی اقسام، نماز کی
شرائط وفرائض واجبات، مکروہات اور مفسدات بتائے گئے نیز مکمل نماز کا عملی طریقہ ،
پریکٹیکل کر کے بتایا اور شرکا سے عملی طریقہ کا پریکٹیکل کرواکر چیک کروایا گیا۔ کورس
کے اختتام پر ہاتھوں ہاتھ مدرسۃالمدینہ بالغان کی نیتیں کروائی گئیں جس کا آغاز عنقریب
ہوگا۔ مزید شرکائے کورس نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتوں
کا بھی اظہار کیا ۔

شعبہ کورسز
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 مئی 2021 ء بروز اتوار فیصل آباد ریجن، پاکپتن زون، عارف والا کابینہ میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا
جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ مدنی کورسز کے تحت عارف والاپنجاب میں مدنی
مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
.jpeg)
شعبہ مدنی کورسز کے تحت 2 مارچ 2021ء کو عارف
والاپنجاب میں مدنی مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں محمداویس عطاری
رکن شعبہ مدنی کورسز نے شرکا کی تربیت فرمائی اور عالمی مدنی مرکز کی آبادکاری اور
احتیاطوں کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ اس
موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان میں مدنی کورسز کروانے والے معلمین آن لائن شریک
تھے۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری
رکن شعبہ مدنی کورسز)
مدنی کورسز کراچی ریجن کے ذمہ دارن کا عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت 27 ستمبر 2020ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی ریجن کے دو زون ایسٹ زون اور ساوتھ سینٹرل کے زون ،کابینہ اور ڈویژن سطح
کے کورسز ذمہ دارن کا مشورہ ہوا ۔
مشورے میں نگران مجلس محمد طارق عطاری نے شرکا کو یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے رہائشی 7دن کا فیضان نماز کورس اور10 اکتوبر سے 63 دن کے تربیتی کورس کی تیاری کرنے کے حوا لے سے اہداف دیئے ۔
واضح رہے مجلس مدنی کورسز کے نظام کی بہتری کیلئے مجلس تفتیش بنائی گئی ہے جن کے ذمے مدنی کورسز کے جدول ،نصاب اور معلمین وغیرہ کی تفتیش کرناہے۔مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو مدنی مقصد (مجھے اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے) کے جذبے کے تحت کہا کہ ہمیں اپنے اندر خوف خدا پیدا کرنا ہے خوف خدا ہوگا تو احساس رہے گا،ہمیں باطنی بیماریوں سے بھی بچنا ہے اسلامی بھائیوں سے حسدنہ ہو ،ان کی غیبت نہ ہو ،چغلی کا سلسلہ نہ ہو وغیرہ
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اراکینِ مجلس اور تفتیش مجلس کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت 25 ستمبر 2020 ءبروز جمعۃ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس اور تفتیش مجلس سمیت نگران مجلس نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمدطارق عطاری نگرانِ مجلس مدنی کورسزواعتکاف نے مجلس
تفتیش مدنی کورسز کے مدنی مشورے میں اصلاح امت کے جذبے کے تحت ہونے والے مختلف کورسز پر کلام کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف)
لاہور ریجن
ہزارہ زون زیارت معصوم کابینہ خوشی کوٹ میں 7 دن فیضانِ نماز کورس

دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت پچھلے دنوں اصلاح امت کے پیش نظر لاہور ریجن ہزارہ زون زیارت معصوم کابینہ خوشی
کوٹ میں 7 دن فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ مدنی قا فلے کے لئے 3
اسلامی بھائیوں نے اپنی نیک نیت کا اظہار
کیا نیز علم دین سیکھنے کا شوق رکھتے ہوئے جامعہ المدینہ میں 4 اسلامی بھا ئیوں نے داخلہ لینے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے ! اس موقع پر نگران کابینہ کی مشاورت
سے اگلے فیضان نمازکورس کا آغاز ایک اکتوبر سے ہوگا جبکہ اس
دوران ذمہ داران نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے آ ئند اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا مقام طے کیا اور مسجد درس شروع کروانے
کی نیت کروائی جس پر کورسز کا ذ مہ دار بھی مقرر کیا گیا ۔
مبلغ دعوت
اسلامی نے کورس کرنے والے شرکا کے درمیان سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے فوائد و ثمرات کے موضوع پر بیان کیا جس پر کورس کے تمام شرکاء
نے عمامہ شریف کے تاج سجائے سمیت اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر
اہتمام سندس فاؤنڈیشن فیصل آباد کے آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ
دار فیصل آباد مدنی کورسزمحمد سعید عطاری نے درود پاک کے فضائل بیان کئے اور دعوت
اسلامی کی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں آن لائن مدنی کورسز کرنے
کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمد
سیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 12 جون 2020ء بروز جمعۃ
المبارک فیصل آباد ریجن کے اراکین زون کا زوم لنک کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے اراکین زون نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نگران مجلس مدنی کورسز نے اراکین زون کواپنی صحت کی حفاظت کے متعلق احتیاطیں بتائیں
نیز بارہ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، مدنی عطیات جمع کرنے اور ماہانہ فی زون ستر
ہزار روپے مالیات کو جمع کروانے کا ہدف دیتے ہوئے اہم نکات پیش کیئے۔
موجودہ ملکی
حالات لاک ڈاؤن میں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کی کاوش کی جھلکیاں

دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بھائیوں کیلئے مختلف مدنی
کورسز کا سلسلہ رہتا ہے۔موجودہ ملکی حالات
میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن مدنی کورسز کاسلسلہ شروع کیا گیا جس میں 7 دن فیضانِ نماز کورس،7دن اصلاحِ اعمال کورس
اور 7 دن 12 مدنی کام کورس آن لائن (بذریعہ فون کال/واٹس ایپ/زوم) جاری ہیں ۔ اب
تک پاکستان بھر میں 1746 مدنی کورسز ہوئے
جن میں 5519 عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
(3 جون 2020)تک136 فیضانِ نماز کورسز ہوئے جس
میں پڑھنے والوں کی تعداد168رہی ،39اصلاحِ اعمال کورس ہوئے جس میں شرکاکی تعداد51 رہی اور 33بارہ مدنی کام کورس ہوئے جس میں
میں شرکاءکی تعداد51رہی ۔ کل 208 آن لائن مدنی کورسز جاری ہیں جس میں270 اسلامی
بھائی شریک ہیں۔
جبکہ 1228
فیضانِ نماز کورس مکمل ہوچکے ہیں جس میں شرکاکی تعداد3763 رہی اور174اصلاحِ اعمال کورس
مکمل ہوئے جس میں شرکا کی تعداد 726رہی
اور 133بارہ مدنی کام کورس مکمل ہوئے جس
میں شرکاکی تعداد 562 رہی اور 3دیگر مدنی
کورسزہوئے جن میں شرکا کی تعداد 198رہی ۔ کُل 1538مدنی کورسزہوچکے جن میں5249 عاشقانِ
رسول زیورِ عِلم سے آراستہ ہوئے
آپ بھی گھر
بیٹھے عِلم دین کی دولت حاصل کرنے کیلئے مجلس مدنی کورسز کے آفیشل نمبر
00923111021226 پر کال/واٹس ایپ کیجئے یاای میل پر رابطہ کیجئے۔
آفس فون نمبر :
03111021226
واٹس ایپ لِنک:
https://wa.me/923111021226
ای میل :
coursespak@dawateislami.net
نوٹ : داخلے کا وقت صبح 10 تا رات 10 ہے (علاوہ اوقاتِ
نماز)