دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 22ستمبر2021ءبروزبدھ غوثیہ مسجد میرپور خاص میں 7دن کے فیضانِ نماز کورس کا اختتام ہوا۔

اس دوران رکنِ ریجن جزوقتی کورسز حیدرآباد قاری محمد عرفان عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے نماز کے فضائل بیان کئے نیز نماز کی اہمیت ،نماز میں ہونے والی اغلاط نشاندہی کروائی۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش کے ذریعے دوسروں کو نماز کی دعوت دینے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: رکنِ زون میرپور خاص مراد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)