پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کہروڑ پکا تحصیل لودھراں میں جاری 63 دن کےمدنی کورس میں شریک عاشقان رسول نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں انہوں نے ڈھیروعلمِ دین حاصل کرنے کےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں بھرپور انداز سےشمولیت اختیار کی۔

اس مدنی قافلے میں نیکی کی دعوت،مسجد درس،چوک درس اور علاقائی دورہ سمیت دیگر دینی کاموں کا سلسلہ رہا ،بعدازاں مقامی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے دعوت ِ اسلا می کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا پختہ عزم کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)