دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 8اگست2021ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عمر کوٹ سندھ پاکستان  میں فیضانِ قراٰن وحديث کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کو تہجد ،اشراق وچاشت ، اوابین اورصلوۃ التوبہ کی پابندی کے ساتھ ساتھ دیگر سنتیں وآداب سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا۔

اس دوران شرکائے کورس نے علاقے میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سےذہن سازی کی۔

18ستمبر2021ءکو اس کورس کا اختتام ہواجس میں شرکا ئے کورس نے مختلف کورسز کرنے اور اپنے علاقوں میں 12دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ: خالد حسین عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)