دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام ہالا سندھ میں قائم کنزالایمان مسجد نیو ہالامیں ساتھ( 7)دن کا فیضانِ نماز کورس (جزوقتی) کاانعقاد کیاگیا جس میں اسلامی بھائیوں کی وقتاًفوقتاً تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں 26ستمبر2021ءبروزاتوار نگرانِ زون قاری محمدعامر عطاری نے نماز کی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز نماز کی اہمیت پر تربیت کرتے ہوئےنماز کی پابندی کرنے کا بھی ذہن دیا۔

بعدازاں شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کا پختہ عزم کیا۔(رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری رکن ریجن جزوقتی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)