دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام جامع مسجد عظیم پلازہ شومارکیٹ گارڈن کراچی میں 21 جنوری 2022ء سے 27 جنوری 2022ء تک سات دن کا ”فیضان نماز کورس“ منعقد ہوا جس میں کم و بیش 50 مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے نگران شفاعت علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے، 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور کورس میں نماز کے ظاہری و باطنی آداب کے متعلق جو کچھ سیکھا ہے اُس پر عمل کرتے ہوئے نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا جبکہ شرکا نے کورس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کےکورسز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس موقع پر شعبہ مدنی کورسز کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار امتیاز عطاری، ڈویژن ذمہ دار توفیق عطاری، شعبہ مدنی کورسز کے ٹاؤن ذمہ دار سید ثاقب عطاری اورشعبہ مدنی کورسز کے ذویژن ذمہ دار و معلم مولانا جاوید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔