اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دن کامدنی قافلہ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے کشمیر کی جانب سفر پر روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دارا ن نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ فیصل آباد ذمہ دار علی عمران عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار سہیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین )


پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ دنوں شعبہ محبت بڑھاؤ دعوتِ اسلامی کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد رمضان عطاری کے چچا جان  کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیاجن کی نمازِ جنازہ استاذ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پڑھائی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی (سندھ) کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے والے مستقل امیرِ قافلہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے اور علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سےافضل ترین جماعت صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ہے۔ افضل ہونےکی کئی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے براہ راست سرکار دو عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے دین اسلام سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت کی ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بھی اپنے صحابہ کے بارے میں فرمان ہے: اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ فَبِاَ يِّہِمْ اِقْتَدَيْتُمْ اِهْتَدَيْتُمْ یعنی میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں، تم ان میں سے جس کی بھی پیروی کروگے ہدایت پاجاؤ گے۔( مشکاۃ المصابیح، کتاب المناقب، باب مناقب الصحابۃ، ۲ / ۴۱۴، حدیث: ۶۰۱۸)

مسلمانوں کے لئے دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کے لئے قرآن و حدیث کے بعد سب بڑی دلیل صحابہ کرام علیہم الرضوان کا قول و فعل ہے۔دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ ”اسلامک ریسرچ سینٹر“ المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبہ ”ہفتہ وار رسائل“ نے علم و عمل اور دیگر موضوعات پر چند صحابہ کرام علیہم الرضوان کے فرامین کو جمع کرکے 21 صفحات پر مشتمل ایک رسالہ بنام صحابہ کی باتیں تیار کیا ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو صحابہ کرام کے اقوال سے مستفیض ہونے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”صحابہ کی باتیں“ پڑھنے/ سننے کی نہ صرف ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہصحابہ کی باتیں پڑھ یا سن لے اُسے اپنی، اپنے پیارے پیارے آخری نبی اور صحابہ و اہل بیت کی سچی محبت دے اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں بیرونِ ملک مدنی قافلوں میں سفر کرنےوالے مبلغین کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ مدنی قافلہ کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے بیرونِ ملک سفر کرنے کے متعلق اُن کی رہنمائی کی نیز بیرونِ ممالک میں دینی کاموں کو مضبوط اور بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31مئی 2022 ء بروز پیر کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے شعبہ اجتماعی قربانی و چرم قربانی ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں سٹی، ڈسٹرکٹ اجتماعی قربانی ذمہ داران، سٹی و ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے اراکینِ شوریٰ کو اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے جدید نظام کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مجلس کے جدید نظام کے حوالے سے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اللہ پاک کے فضل وکرم سے دعوت اسلامی کادینی کام دن بہ دن ترقی کررہاہے اور دعوت اسلامی اپنے ذمہ داران کے ذریعے باقاعدہ ایک منظم انداز سے امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے دیئے گئے مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے میں مصروف عمل ہے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ پاکستان مشاورت آفس کے تحت حال ہی میں دور جدید کے تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی ذمہ داران کی تربیت کے لئے ایک کورس بنام ’’آن لائن تنظیمی کورس‘‘ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد ذمہ داران کی شرعی، تنظیمی اور ٹیکنیکل انداز سے تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے دینی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر انداز میں کرسکیں۔

یکم جون2022ء سے باقاعدہ اس کورس کاآغاز کردیا گیا ہے اور اس وقت اس کورس میں تنظیمی تقسیم کاری کے مطابق 3سرکاری ڈویژنوں کے کم و بیش 13ڈسٹرکٹ نگران شرکت کررہے ہیں ۔

شعبہ جدول کے نگران ومبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کورس کے مقاصد بیان کئے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کومزید کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے اس بارے میں رہنمائی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مئی 2022ء بروز پیر پنجاب کے مدینہ ٹاؤن فیصل آباد پاکستان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ترقیاتی مجلس (فیضان مدینہ فیصل آباد) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ترقیاتی مجلس، فیصل آباد کے ٹاؤن نگران، شہر نگران اورسرکاری ڈویژن نگران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں اپڈیٹ دی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رواں سال 2022ء میں شدید گرمی کے سبب  پاکستان کے صحرائی علاقوں میں پانی کی قلت ہوچکی ہے جس پر شیخِ طریقت امیر ِاہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بارانِ رحمت کے لئے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں”دعائے استسقاء“ (یعنی بارش کے لئے دعا) کا اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ’’دعائے استسقاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بارش کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 30 مئی 2022ء  کو الہلال کیمپس میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیضان اسلام ذمہ دار عالمی سطح، ملک نگران،کراچی سٹی کی ڈسٹرکٹ تا سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ فیضانِ اسلام کے اپڈیٹ مدنی پھول بتاتے ہوئے شعبہ فیضان اسلام کے دینی کام کو ملک و بیرونِ ملک بڑھانے اس شعبے کی ذمہ داران کو فیضان اسلام کورس کروانے کا ذہن دیا نیز نیو مسلم کے لئے شارٹ کورسز کروانے اور مزید اس شعبے کی بہتری کے لئے نکات بتائے۔


پنجاب پاکستان کےشہرفیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل آباد ڈویژن کے زمین داراسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر زمین داروں کے لئے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’زکوٰۃ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کےچند ضروری احکام ، زکوٰۃ و صدقات دینے کی فضیلت اور زکوٰۃ نا دینے کے نقصانات بتائے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےزمین داروں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں نماز کی پابندی کرنے نیز دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کا موں کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے اپنی فصلوں کا عشر دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل اسلامی بھائیوں کی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں حاضری ہوئی جن میں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، واہ کینٹ، پنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی اور اندرون سندھ سمیت دیگر شہروں کے آئی ٹی انجینئر، ریگولر انجینئر، فنانس آفیسرز، کارپوریٹر سے متعلقہ پروفیشنلز افراد شامل تھے۔

اس دوران آنے والے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کے درمیان دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے’’ظاہری اور باطنی امراض‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ’’سیرتِ مصطفی ﷺ‘‘ کتاب کاتعارف بھی کروایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر پروفیشنلز ڈپپارٹمنٹ کے نگران محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)