فیضان مدینہ اوسلو میں ذمہ داران کے درمیان دینی حلقہ،
نگران شوریٰ نے تربیت فرمائی
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اوسلو ناروے Oslo,
Norway میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی ذمہ
داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں
مزید اضافہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔
جرمنی اور شامی عاشقان رسول کے درمیان دینی حلقہ، نگران
شوریٰ نے نیکی کی دعوت پیش کی
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت جرمنی کے شہر ہاگن Hagen میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں جرمن اور ملک شام کے عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو یہ ذہن دیا
کہ ہم دنیا میں کسی بھی جگہ رہتے ہوں ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ پاک کے آخری نبی محمد
عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت و
سنت کی پیروی میں اپنی زندگی گزاریں۔
ایمسٹر ڈیم ہالینڈ کے مقامی ہال میں سنتوں بھرا اجتماع،
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ایمسٹر ڈیم ہالینڈ Amsterdam Holland کے مقامی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک
سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی ، شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکیاں کرنے
اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔دوران بیان نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب
دلائی۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی چینل
کے اسٹاف نے شرکت کی۔
مدنی
چینل کے C.E.Oمولانا
محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور ڈیپارٹمنٹ
کی مزید ترقی کے لئے اپنی خدمات اور صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شرکا
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے ضلع لودھراں میں
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے نئے تعینات ہونے
والے ایس ایچ او ارسلان امجد اور اسسٹنٹ پولیس اسٹیشن ملک جاوید سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی
کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول
کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
نیت کی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو مختلف کُتُب و رسائل تحفے میں
دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے ڈویژن ذمہ دار شعبہ کورسز مستنصر عطاری سمیت
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب پاکستان کے ضلع لودھران کا دورہ کیا۔
دورانِ دورہ ذمہ داران نے ممبرقومی اسمبلی( PTI ) میاں محمدشفیق آرائیں سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ میاں محمدشفیق آرائیں کو دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے فیضانِ نماز کورس، فرض
علوم کورس ، شریعت کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کے
شائع کردہ رسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
4 جون 2022ء بروزہفتہ شعبہ رابطہ برائے
شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےلودھراں میں آفیسرانجینئرعرفان نزیر سے اُن کے آفس میں
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس دوران ذمہ داران نے آفیسر کو دعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونےوالی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور فیضانِ قراٰن
و حدیث کورس، فیضانِ نماز کورس اور جزوقتی کورسز کا تعارف کرواتے ہوئے ان کورسز
میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ذمہ داران
نے آفیسر کو دعوت ِ اسلامی کے ڈیجیٹل ایپس ڈاؤن لوڈ کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ پنجاب پاکستان کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے
کےدیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ کے اہداف بھی طے
کئے۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران
محمد حنیف عطاری اور پنجاب مشاورت کے رکن سید عمیر ہاشمی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت قمبر شریف لاڑکانہ سندھ میں ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول رہا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز سمیت ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے
عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اورہفتہ
وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔اس کے
علاوہ ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کو ایک
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
3 جون 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے
تحت کراچی سندھ کے کورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ
داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں
شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت دیگر مختلف موضوعات کے متعلق گفتگو
کی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں اراکینِ شورٰی نے کراچی کورنگی ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات
کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جون 2022ء بروز
ہفتہ کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
(سندھ) میں
مدنی قافلہ کورس کے شرکا کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔
دورانِ حلقہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ’’مطالعہ‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو اپنے علاقو ں میں دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 3جون 2022ء بروز جمعہ خیبر پختونخواہ کی مردان اور ہزارہ ڈویژنز میں بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن
میں صوبہ نگران ، سرکاری ڈویژن و ضلع
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشوروں میں اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنےکے حوالے
سے تربیت کی گئی۔ اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے گئے نیز سابقہ
اہداف کا فا لو اپ ہوا ۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے اور ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی ترغیب دلائی گئی ۔
Dawateislami