دعوتِ اسلامی کی طرف سے  2 جون 2022ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ کی مالاکنڈ ڈویژن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ نگران، مالاکنڈ سرکاری ڈویژن و ضلع نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کے حوالے سے تربیت کی۔ ساتھ ساتھ سابقہ کاموں کے اہداف کا فالو اپ لیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز ذمہ داران کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 2 جون 2022ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ کی پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژ نز کے ساتھ دینی کام کو بڑھانے کے متعلق بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا۔جبکہ پاکستان نگران اسلامی بہن نے بنوں میں ہونے والے مدنی مشورے میں ’’سادگی سنت رسول ہے ‘‘اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی جانب سے 2 جون  2022ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلز کی عالمی ، اوور سیز اور ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ گرلز میں اضافہ کرنے پر نکات بتائے نیز اس حوالے سے ان کو ہدف بھی دیا۔ مزید ٹیچر ٹریننگ کرنے اور نیو جنریشن کے دلوں میں قراٰ ن پاک کی محبت کا اضافہ کرنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے ۔


دعوت اسلامی کے تحت  ایک جون 2022ء بروز بدھ ڈیفنس کابینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت نے اجتماع پاک میں دعا کروائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭اس کے علاوہ صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ڈیفنس کابینہ میں ایک شخصیت خاتون کے گھر محفلِ نعت میں شرکت کی۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’سایۂ عرش کس کو ملے گا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول پیش کئے۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار نے دعا کروائی۔ اختتام پر اسلامی بہنوں سے ملاقات کر تے ہوئے ان کو دینی کام کرنے کی ترغیب دی۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 1 جون 2022ء کو کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں علاقائی دورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سب یونٹ میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


ہر سال کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین حج کی گورنمنٹ سطح سے حاجی کیمپ کراچی (سندھ) میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے گورنمنٹ سے منتخب و منظور شدہ مبلغین (حج ماسٹر ٹرینرز اسلامی بھائیوں) نے زائرین کی حج و عمرہ کو مناسک حج، طریقہ و معلومات سے متعلق تربیت کرنے کی سعادت حاصل کی.

اس کے علاوہ مجلس حاجی کیمپ ذمہ داران نے تربیت کے لئے آنے والوں کی خیر خواہی کرنے، انھیں معلومات فراہم کرنے، معذور وبزرگ حضرات کو وہیل چیئرز پر مسجد تک لانے/ لیجانے اور انتظامی امور میں حاجی کیمپ انتظامیہ کی بہتر انداز میں معاونت کی۔(رپورٹ:محمد تسلیم رضا خان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین ) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں حاجی کیمپ سلطان آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر حاجی کیمپ سیّد امتیاز شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حج ٹریننگ شیڈول سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:تسیم رضا، کانٹینٹ:غیاث الدین )


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کے زیرِا ہتمام دھوری کوٹ میں 3 دن پر مشتمل (28، 29، 30 مئی 2022ء) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس نگرانِ شعبہ محمد انور رضا عطاری اور معلم عبد الرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے چند ضروری احتیاطیں بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین )


پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں شعبہ مدنی مذاکرہ کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کے ڈویژن ذمہ داران سمیت شعبے کے اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے فکس مقامات اور بڑے مدنی مذاکرہ اجتماعات کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کی رپورٹ اور رمضان عطیات سمیت اعتکاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مختلف اہداف طے کئے جن میں تقرر مکمل کرنا، بڑے بڑے مدنی مذاکرہ اجتماعات کرنا، شعبے کو خودکفالت کی جانب لانا، اجتماعی قربانی، قربانی کی کھالوں کی بکنگ اور کولیکشن کرنا شامل تھا۔(رپورٹ:محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ مدنی مذاکرہ رکن صوبائی پنجاب مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین )


صوبۂ پنجاب پاکستان کے علاقے منڈی عثمان والا ضلع قصور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے معلمین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی کرتے ہوئے اپنے شہر میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کو مضبوط کرنے اور ہر مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے منڈی عثمان والا کی مارکیٹ میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کا جائزہ لیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:صغیر عطاری ضلع قصور ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ضلع حافظ آباد پاکستان کے قضبے ونیکے تارڑ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ کابینہ، نگرانِ ڈویژن اور معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار مکرم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا بالخصوص بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

اسی طرح ذمہ داران نے قصبہ ونیکے تارڑ کی مارکیٹوں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کے کم و بیش 6 مقامات کا وزٹ کیا۔(رپورٹ: ولید عطاری تحصیل ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین )


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 2 جون 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

بعداجتماع شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں وکلا، اسٹاف اور ڈسٹرکٹ کورنگی سمیت ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پاکستان مشاورت آفس سے دیئے گئے جدول کے مطابق ’’چوری کی مذمت‘‘ اور اس سے بچنے کے طریقے بیان کئے نیز دعا اوراجتماعی جائزہ کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگ، کانٹینٹ:غیاث الدین )


پچھلے دنوں سندھ کے شہر کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی سٹی کے ذمہ داران اوراسپیشل پرسنز کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز ڈیپارٹمنٹ میں مزید ترقی کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو رکنِ شوری ٰ کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین )