دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبےکے تحت ہونے والےکورسز سےمتعلق مدنی پھول بتائے اور دارالمدینہ کا وزٹ بھی کیانیز دارالمدینہ ٹیچرز کومختلف دینی کاموں کےحوالے سے تربیتی نکات بتائےجبکہ شعبہ تعلیم کےتحت ہونےوالے تربیتی سیشن میں حصہ لینے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بہاولپور زون میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن کی طرف سے ملنے والے مدنی پھول بتائےاور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےاہداف دیئے ۔

اسی طرح شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت احمد پور زون میں پچھلے دنوں 5 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں 89اسلامی بہنوں نےشرکت کی جبکہ رحیم یار خان زون اور بہاولپور زون میں ہونے والےکفن دفن تربیتی اجتماعات میں 50 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ان تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیانیز غسل ِمیت دینے کا ذہن دیا گیا اورمستعمل پانی کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنےکی ترغیب دلائی گئی ۔


26جون  2021ء مطابق 16ذیقعدۃِالحرام 1442ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں

سوال : لوگوں سے کس طرح بات کرنی چاہئے،کیونکہ لوگ مختلف مزاج کےہوتے ہیں ؟

جواب : حدیث پاک میں ہے اَنْزِلُوا النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ (مشکوٰۃ شریف، حدیث 920)یعنی لوگوں سے ان کی منزلوں ،مقام اورحیثیت کے مطابق سلوک کیا جائے ،بات چیت میں بچوں ،عام لوگوں اورخاص لوگوں کے ساتھ بولنے کا اندازمختلف ہے،بولنا ہمیشہ سچ ہے ،صاف صاف بولنا ہے ،مختصرالفاظ استعمال کئے جائیں ،فضول الفاظ سے بچاجائے ،فضول الفاظ کا قیامت کے دن حساب ہے ،آوازنہ بہت بلندہواورنہ ہی اتنی کم کہ سامنے والا باربارکہے کہ بلندآوازسے بولئے ،بڑوں کے ساتھ احترام اوربچوں کے ساتھ شفقت والی بات کی جائے ،کسی کا مذاق وتحقیر(ذِلّت)والااندازنہ ہو،اللہ کرے ہم سُنّت کے مطابق بولنا سیکھ جائیں، ، صرف اسی کے پاس جاناچاہیےجو ہماری عزت کریں ،جوعزت نہ کرے ان سے بات بھی نہیں کرنی چاہئے ،عاشقان رسول کے ساتھ رہیں جہاں عزت اورہماری اصلاح ہو ۔یادرکھیں !صحبت اس کی اختیارکی جائے جو نہ بدعقیدہ ہونہ بے عمل ہو۔

سوال: سنجیدہ ماحول میں کس طرح بات کی جائے ؟

جواب: سنجیدہ ماحول میں سنجیدہ اندازہونا چاہئے ،ہمارے معاشرے میں اخلاقی کمزوری بہت ہے ،کسی بزرگ کو خواب میں دیکھا گیا تو پوچھا کہ اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا ؟جواب دیا:اللہ پاک نے رحم فرمایا ،مغفرت کی ،عرض کیاکس سبب سے ؟فرمایامیں نے کبھی سنجیدہ بات میں مذاق کی ملاوٹ نہیں کی ۔ تھوڑے سے مذاق کی اجازت ہے جس میں کسی کی دل آزاری نہ ہو،اس سے زیادہ کی اجازت نہیں ، سیٹھ کے سمجھانے کااندازبھی رَف ہوتاہے ،کاریگربھی اپنے ماتحت سے رَف گفتگوکرتاہے ،گھر میں بھی عموماًرف انداز ہوتاہے ۔ہرفیلڈ میں اخلاقی کمزوری ہے ، بعض اوقات بظاہراچھا نظرآنے والابھی غصے میں بداخلاقی کردیتاہے ۔حُسنِ اخلاق سیکھنے کے لیے بہت مجاہدہ اورکوشش کرنا ہوگی ۔تقویٰ وپرہیزگاری ہونی چاہئے مگربعض اوقات بداخلاقی سب پر پانی پھیردیتی ہے ۔ کسی کا دل توڑدیناتو جیسے کوئی مسئلہ ہی نہیں ،بہت دل آزاری کی جاتی ہے ،(حالانکہ کسی مسلمان کی دل آزاری کرنا حرام اورجہنم میں لے جانے والاکام ہے) زبان تلوارسے زیادہ تیز ہے ،جب چلتی ہے تو دل توڑدیتی ہے ،حُسنِ اخلاق بازارِمصطفی سے ملتاہے۔اللہ کرے ہمیں حُسنِ اخلاق نصیب ہوجائے ۔

سوال : تلے ہوئے(Fried) پاپڑکھانا کیسا؟

جواب: تلےہوئے پاپڑصحت کےلئے سخت نقصان دہ ہوتے ہیں، ان سے بچاجائے ۔

سوال: روٹی پر اللہ پاک یا نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام ظاہرہوتوکیا کِیا جائے ؟

جواب: اُس روٹی کا احترام کِیا جائے،کھا بھی سکتے ہیں ،تعویذبھی تو بطورِعلاج کھائے جاتے ہیں ۔

سوال: ہم ماہِ رمضان میں زیادہ نیکیاں کرتے تھے ،اب ہم اُسی طرح نیکیاں کس طرح کرسکتے ہیں ؟

جواب: نیکیاں تو ہمیں کرنی ہی ہیں ،ساراسال ہی نمازیں پڑھنی ہیں ،البتہ ماہِ رمضان میں نیکیوں کا جذبہ بڑھ جاتاہے ،وہ والاماحول بنانا ہمارے اختیارمیں نہیں ہے ۔ماہِ رمضان میں اگرمسجدِبیت بنائی ہوتورمضان کے بعد بھی اسے برقراررکھا جائے ،اس میں بھی یادِرمضان ہے ،یوں اس کے فوائدہیں۔مسجدِ بیت میں مزہ آتاہے ،مجھے تو آتاہے آپ کو بھی آنا چاہئے۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” گھریلو جھگڑوں کا علاج ‘‘ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطَفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” گھریلو جھگڑوں کا علاج “ پڑھ یا سُن لے اس کے گھر بار اور روزگار میں برکتیں عطا فرماکراسے اپنی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے ، کارکردگی جدول پر عمل کرنے اور کارکردگی بروقت جمع کروانے کاذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی ۔ تقرری مکمل کرنے ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونےوالے شعبے کاٹیسٹ دینے کا ہدف دیا نیز ذیلی سطح تک ای -رسید اکاؤنٹ کے نفاذ کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون اور ساہیوال کابینہ میں  بذریعہ کا ل مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں شب و روز کی رکن ریجن و زون اور دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبریں بروقت دینے کا ذہن دیتے ہوئےمدنی خبریں بنانے کا طریقہ بتایا نیز اس کے متعلق کچھ مدنی پھول دئیے۔

تقرر ی مکمل کرنےکے حوالے سے کلام کیا اور اہداف بھی طے کئےجبکہ شب و روز ویب سائٹ کا تعارف پیش کرتےہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے کے بارے میں معلومات دی نیز اسلامی بہنوں کو تحریری مقابلہ میں حصہ لینے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر کچھ اسلامی بہنوں نے خود کو تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے لئے پیش کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی پاکپتن ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں علاقائی ذمہ دراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

شعبہ ڈونیشن بکس کی ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام کرنے کےحوالے سےمدنی پھول سمجھائے اورعلاقائی سطح پر تقرر یاں مکمل کیں نیز کارکردگی جدول کے مطابق کارکردگی دینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام چند روز قبل میانوالی زون کی اطراف حافظ والا کابینہ اور پاکپتن ڈویژن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں اصلاحِ اعمال زون ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کونئےکارکردگی فارم سمجھائےاورماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔

اسی طرح رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے اور عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنے کاذہن دیتےہوئےیکم تاریخ کو متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کونیک اعمال کے رسائل جمع کروانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز آخر میں کچھ نئی تقرریاں بھی کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن گروچک میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں  کابینہ مشاورت اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئےمبلغہ کے 30 مدنی پھول پڑھ کر سنائے۔ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکےحوالے سے تربیت کی نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی بڑھانےکاذہن دیتےہوئے قربانی کی کھالوں کا ہدف دیااس پر اسلامی بہنوں نےنیتیں پیش کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتےہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ساہیوال زون اور پاکپتن زون میں مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں زون تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے سے متعلق اہم نکات سےآگاہ کیا۔کارکردگی جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹری کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے شعبےکے دینی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔ مزید تقرر ی کے حوالے سے بھی کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اراکین زون اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کیں نیز کارکردگی جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط بنانے کے لئے نکات فراہم کئے جبکہ رسالہ کارکردگی انٹری کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے انٹری کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے شعبےکے دینی کاموں کو بڑھانے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ساہیوال زون اور پاکپتن زون میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےسے متعلق دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے اپڈیٹ نکات سےآگاہ کیااور مُدرِّسہ کے جدول کو سمجھانے کے ساتھ ساتھ مزید نیو مدرسات تیار کرنے کا ہدف دیا نیزاطراف کابینہ میں موجود مدارس کےجدول سےمتعلق مدنی پھول دیئے اور نیو مدارس کے آغاز کےلئے بھی ا ہداف دیئےجبکہ درجوں میں تفتیش کرنے اور طالبات کی پرسنل فائل تیار کروانے کا ذہن دیا نیز سند امتحان دلوانے کےحوالےسے بھی مدنی پھول دیئے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے لگوانے کا ہدف دیا۔

اسی طرح مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داراسلامی بہنوں کو بالغات اور کورس کے درجوں پر ناظمات اور مفتشات مقرر کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ ذمہ داراسلامی بہنوں اور مدرسات نے اس کے لئے خود کو پیش کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں سرگودھا زون کی وادی سون کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقہ سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای-رسید اکاؤنٹ اوپن کروانے اور ان کو استعمال کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ مزید کارکردگی فارم ،کارکردگی جدول اور ماہانہ مدنی مشوروں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ای -رسید کے نظام کو بہتر بنانے پر کلام ہوا اورکابینہ تا ڈویژن سطح کی تقرر یاں مکمل کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالےسے نکات فراہم کئے ۔

مزید نئے مقامات پربکسز لگوانے اور رسالہ (چندہ کرنے کی شرعی اور تنظیمی احتیاتے) اس سے ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کااظہارکیا ۔