دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 28 جون 2021ء کو نواب شاہ زون قاضی احمد پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

رکن زون نواب شاہ زوار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایک ماہ درس قرآن و  فیضان حدیث کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس 30 جون 2021ء کو کفن دفن اجتماع ہوا جس میں کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی نیت بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام مدرسہ نور القرآن کراچی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔

رکن کابینہ شعبہ کفن دفن مزمل عطاری نے نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام 29 جون 2021ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی والدہ مرحومہ کی برسی کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بڑے تاجروں کے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے ”ایصالِ ثواب کی اہمیت اور وفات کے بعد اولاد کا اپنے والدین سے کیسا تعلق ہوتا ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد الرسول، آفس ذمہ دار برائے تاجران)


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”مدنی مقصد کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

دوران کورس 27 جون 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی محمد منصورعطاری نےانفرادی عبادات کی اہمیت بیان کی اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 جون 2021ء کو حیدر آباد کے کھال گودام پر مدنی مشورہ ہوا جس میں گودام کے سپر وائزر، اراکین زون فنانس ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

معاون نگران شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد مزمل عطاری اور شعبہ چرمِ قربانی پاکستان ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے کھالوں کو نمک لگوانے کے معاملات کے متعلق شرکا کی تربیت کی اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ (رپورٹ: آصف عطاری، دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 جون 2021ء کو کراچی میں دوکھال گوداموں پر مدنی مشورہ ہوا جس میں گودام کے سپر وائزر، اراکین زون فنانس ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

معاون نگران شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد مزمل عطاری اور شعبہ چرمِ قربانی پاکستان ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے کھالوں کو نمک لگوانے کے معاملات کے متعلق شرکا کی تربیت کی اور دیگر امور بات چیت کی۔(رپورٹ: آصف عطاری، دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام کوٹ مٹھن میں جاری ایک ماہ کا فیضان قرآن و حدیث کورس کا سلسلہ ہوا۔ کورس کے اختتام پر 29 جون 2021ء کو مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بلوچستان اور پنجاب کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد فواد رضا عطاری نے ”جھوٹ کی مذمت“ پر بیان فرمایا جبکہ شرکا کو جھوٹ سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے مکروہات تحریمی سیکھائے۔ (رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ڈھرکی ڈویژن کے علاقے مسلم کالونی کی جامع مسجد رضا میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر مرحومین کے لئے دعائیں کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 29 جون 2021ء کو ڈھرکی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن ڈھرکی منظور عطاری مدنی نے اخلاقیات کے حوالے سے تربیت کی اور امتحان میں نمایاں کارکردگی پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت میانوالی کابینہ سوانس میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس 29 جون 2021ء کو مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ اور نماز کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلم مدنی کورسز سید شاہد ممتاز عطاری نے” قرآن پاک پڑھنےکی اہمیت و فضیلت“ بیان کی اور شرکا کو روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز) 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے نگران کابینہ کے ہمراہ کالیکی منڈی کے S.H.Oرانا شہاب اکرم سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کیا اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر شہاب رانا نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔ نگران کابینہ نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ” حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ “ تحفے میں پیش کی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد)