06جولائی 2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں  مختلف ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ مدنی مشورے میں سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار، جامعۃ المدینہ کے ناظمین، فیضان مدینہ مجلس کے ذمہ داران، پاک آفس کے ناظم صاحب اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوری حاجی رفیع عطاری اور رکن شوری حاجی جنید عطاری بھی موجود تھے۔