پنجاب پاکستان کےشہرفیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل آباد ڈویژن کے زمین داراسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر زمین داروں کے لئے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’زکوٰۃ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کےچند ضروری احکام ، زکوٰۃ و صدقات دینے کی فضیلت اور زکوٰۃ نا دینے کے نقصانات بتائے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےزمین داروں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں نماز کی پابندی کرنے نیز دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کا موں کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے اپنی فصلوں کا عشر دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)