کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) اور جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 5 مارچ 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تقسیم اسناد و انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں مفتی محمد شفیق عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد سجاد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، حاجی برکت علی عطاری، حاجی فضیل رضا عطاری، مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اور کنز المدارس بورڈ کے اراکین سمیت مختلف شعبوں کے ذمہ داران، طلبہ کرام، سرپرستوں اور دیگر عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ تقریب میں مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”مدارس اسلامیہ کی اہمیت و افادیت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر معاشرہ مسلمانوں کا ہے تو اُسے اسلام اور دین کی حاجت ہے، یہی مدارس ہیں جن سے ہمیں نمازیں پڑ ھانے کے لئے ائمہ ملیں گے، جنازہ و نکاح پڑھانے کے لئے افراد ملیں گے، انہیں سے وہ افراد ملیں گے جو معاشرے کو حلال و حرام کی تمیز سکھائیں گے،اس کے علاوہ معاشرے کی اصلاح کرنے والے بھی ان ہی مدارس سے ملیں گے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے میں جس طرح سوشل میڈیا کے ذریعے بے حیائی پھیلائی جارہی ہے ان اشخاص کے لئے دنیا میں بھی عذاب ہے اور آخرت میں بھی عذاب رکھا گیا ہے۔ایک مسلمان کو یہ سمجھنے میں کیوں دیر لگ رہی ہے کہ فنگشن، پارٹیز، دعوت، ماڈرن ازم اور لبرل ازم کے نام پر ناچ، گانے کے ذریعے جو بے حیائی پھیلائی جارہی ہے، اس سے ہماری ترقی نہیں بلکہ تنزلی ہے۔

اجتماع میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکومنٹری (Documentary) بھی دکھائی گئی جبکہ کنز المدارس بورڈ کے امتحانات میں اچھی پوزیشن لینے والے طلبائے کرام میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ صلوۃ و سلام پر تقریب کا اختتام ہوا۔


مکّۃ المکرمہ اور مدینۃ المنوّرہ زادھُما اللہُ شرفاً وَّ تعظیماًروئے زمین پر یہ ایسے دومقامات ہیں جہاں کی زیارت و حاضری ہر مسلمان کی تمنا اور دلی خواہش ہے۔ دنیا میں یہی دو جگہیں ہیں جہاں کی حاضری سے کسی بھی مسلمان کا دل نہیں بھرتا بلکہ جو ایک بار چلا جائے مزید جانے کی اس کے دل میں تڑپ پیدا ہوجاتی ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی حج و عمرہ کی ادائیگی کے لئے ان مقدس مقامات پر ایک سے زائد بار حاضری دے چکے ہیں۔آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ان مقامات پر حاضری دینا ادب، عشق و محبت سے لبریز ہوتا ہے۔ عاشقان رسول کو حاضریِ مدینہ و مکہ اور عمرے کا طریقہ کار سکھانے کی غرض سے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ امیر اہلِ سنت کا عمرہ مع مدینۂ پاک کی حاضری(2022ء) پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ امیر اہلِ سنت کا عمرہ مع مدینۂ پاک کی حاضری(2022ء) پڑھ یا سن لےاُسے حرمین طیبین کے جلوے نصیب فرما، بار بار پیارا پیارا کعبہ اور میٹھا میٹھا مدینہ دکھا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت   جامع مسجد مکہ ماہنی سیال تحصیل کبیر والہ ڈسٹرکٹ خانیوال میں 63 دن کا رہائشی مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف علاقوں سے 17 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کا آغاز 15 جنوری 2023ء کو ہوا اوراختتام 09 مارچ 2023ء کو ہوا۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم مدنی کورسز عبد الباسط عطاری نے فرض علوم پر تربیت کی اور انہیں سنتیں وآداب سکھائے۔

دوران کورس اسلامی بھائیوں نے 13 لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھنے کا ہدف پورا کیا، 290 مقامات پر جاکر چوک درس دیئے جن میں شرکاکی تعداد تقریباً ایک ہزار 950 تھی ،320 درس و بیان کئے جن میں شرکا کی تعداد 1500 کے قریب تھی ۔

٭کورس کے اختتام پر ڈویژن ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں تقسیم اسناد اجتماع کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹر کٹ نگران نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے ،مدنی قافلوں میں سفر کرنے نیز زلفیں سجانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں تربیتی کورس کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں اسناد تقسیم کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام لاہور شاہ عالم مارکیٹ کی مختلف دکانوں میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ دکانوں پر جاکر سنتوں بھرے بیانات کئے ۔

دورانِ بیان رکنِ شوری ٰ نے تاجروں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے اخراجات کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جامع مسجد جمعہ، محلہ کمانگراں، چنیوٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت عظیم الشان اجتماع شبِ برأت کا اہتمام کیا گیا جس میں شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی و نگران ڈسٹرکٹ چنیوٹ مظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے اور سنتوں کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد اسامہ عطاری ، شعبہ تعلیم ذمہ دار ڈسٹرکٹ چنیوٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  بارہ دری گراؤنڈ لاہور نزد حضرت میاں میر دربار مصطفی آباد میں اجتماع شب برأت کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’قبر کو روشن کرنے والے اعمال‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان کے دوران رکنِ شوریٰ نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر شرکا کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے 1500 روپےصدقہ کرنے کا ذہن دیاجس پر بعض اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے ڈونیشن جمع کروائے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 07 مارچ 2023 ءبروز منگل شب برأت کے سلسلے میں پی سی بی گراؤنڈ دادو میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں اہلِ علاقہ  و مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے’’ قبر کیسے روشن ہو ؟‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیانیز شرکا کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والا ایک ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوت اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذکرو دعاکا سلسلہ ہوا جبکہ اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


07 مارچ 2023 ءبروز منگل دعوتِ اسلامی  کی جانب سے فیضانِ غوثِ پاک مسجد خیابان سحر ڈی ایچ اے فیز 06کراچی میں محفلِ شب برأت منعقد ہوئی جس میں اہلِ علاقہ سمیت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نےنماز مغرب سے پہلے دعائے افطار کروائی ۔بعد نماز مغرب اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شب برأت کے خصوصی 6 نوافل ادا کئے اور سنتوں بھرا بیان کیا۔

علاوہ ازیں ذکر ،دعا اور باجماعت عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد صلوۃ و سلام پرمحفل کا اختتام ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  15 شعبان المعظم 1444ھ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں محفل شبِ برأت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ شب برأت میں عبادت کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ سمیت تمام شرکائے محفل نے بزرگانِ دین کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے شب برأت کے خصوصی 6 نوافل ادا کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں شعبہ FGRF اور شعبہ فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن دعوتِ اسلامی کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیل اسٹاف و افسران سمیت قیدیوں نے شرکت کی۔

اس دوران کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈکے ٹاؤن نگران حاجی نورالعینین عطاری نے تمام اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقۂ کار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے اسسٹنٹ سپرنڈنٹنٹ سرکل انچارج ڈسٹرکٹ جیل سبی عبد الرسول جتک کے ہمراہ قیدیوں میں کمبل تقسیم کئے جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، جیل افسران، اسٹاف اور قیدیوں کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔

اس موقع پر کوئٹہ کینٹ کے کنٹریکٹر محمد آفتاب، محمد زبیر اور جیل معلم قاری نظام الدین عطاری موجو دتھے۔(رپورٹ: شعبہ اصلاح برائے قیدیان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولنگر میں اشاروں کی زبان کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس 9 مارچ 2023ء بروز جمعرات شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مولانا محمد ناصر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی اہمیت بتائی نیز اس ڈیپارٹمنٹ کے لئے وقت دینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں شرکائے حلقہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد حسین عطاری ڈویژن ذمہ دار بہاولپورر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

6 مارچ 2023ء بروز پیر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اشاروں کی زبان کورس کے شرکا نے ڈویژن ذمہ عابد حسین عطاری اور بہاولنگر سٹی ذمہ دار محمد بشیر عطاری کے ہمراہ بہاولنگر میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”غصہ کرنا بُری عادت ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجبکہ اسٹوڈنٹس کی آسانی کے لئے ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔آخر میں اسٹوڈنٹس کو پانی پینے کی سنتیں و آداب سکھائے گئے۔(رپورٹ:محمد حسنین عطاری ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار اسپیشل پرسنز بہاولنگر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)