محمد میر قاسم عطّاری (درجہ ثانیہ جامعۃُ
المدینہ فیضان حسن خطیب چشتی دھولکہ ہند)
تمام تعریف اس اللہ پاک
کے لئے جو تمام جہانوں کا رب ہے اسی نے دنیا کی ہر چیز کو پیدا فرما کر انسان کو
اشرف المخلوقات بنایا تاکہ انسان اللہ پاک کی عبادت کرے اور اس کے رسول کے بتائے
ہوئے راستے پر چلے کیو نکہ اللہ پاک نے انسان کو اپنی
عبادت کے لئے ہی پیدا فرمایا ہے۔ جیسا کہ قراٰن مجید میں اللہ پاک فرماتا ہے : وَ مَا خَلَقْتُ
الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) ترجَمۂ کنزُالایمان: اور میں نے جِنّ اور آدمی
اتنے ہی(اسی لئے)بنائے کہ میری بندگی کریں ۔(پ27، الذٰریٰت:56)
پیارے پیارے اسلامی
بھائیو ! اللہ پاک نے ہم سب کو اپنی عبادت کے لئے پیدا فرمایا لیکن اس زمانے کا
ماحول آپ کی نظروں کے سامنے ہے آج کے اس عجیب دور میں ہر انسان الگ الگ گناہ جیسے۔
جھوٹ، غیبت ،چغلی ،دل آزاری، بدکاری، فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا وغیرہ
وغیرہ میں مبتلا ہے انہیں گناہوں میں سے ایک گناہ بدکاری ہے جس کے متعلق احادیثِ
مبارکہ میں بہت سی وعیدیں اور مذمتیں موجود ہیں۔ آئیے کچھ احادیثِ مبارکہ ملاحظہ
کرتے ہیں اور اس گناہ سے ڈرتے ہیں۔
(1) تین لوگوں سے اللہ پاک
بروز قیامت کلام فرمائے گا نہ انہیں پاک کرے گا اور نہ ہی ان کی طرف نظرِ رحمت
فرمائے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا۔ (1) بوڑھا زانی۔ (2) جھوٹا بادشاہ اور (3)
متکبر فقیر۔ (2) مجاہدین اسلام کی عورتوں
کے حرمت جنگ میں شریک نہ ہونے والے لوگوں پر اپنی ماؤں کی حرمت کی طرح ہے تو جو ان
کی بیویوں کے بارے میں خیانت کرے گا تو اس خائن کو اس مجاہد کے لئے کھڑا کیا جائے
گا اور وہ اس کی نیکوں میں سے جو چاہے گا لے لے گا تو تمہارا کیا خیال ہے۔
(3) جو شخص زنا کرتا ہے یا
شراب پیتا ہے تو اللہ پاک اس سے ایمان یوں نکال لیتا ہے جیسے انسان اپنے سر سے
قمیض نکالتا ہے ۔(4) حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت کا نشان ہے: جو شخص مَحْرَمْ سے بدکاری کرے تو اس کو
قتل کر ڈالو۔(5) چار طرح کے لوگوں کو
اللہ پاک مبغوض رکھتا ہے(1) بکثرت قسمیں کھانے والا تاجر (2) متکبر فقیر (3)بوڑھا
زانی اور (4)ظالم حکمران۔
پیارے پیارے اسلامی
بھائیو ! جیسا کہ آپ نے ملاحظہ کیا کہ بدکاری کے بارے میں احادیثِ مبارکہ میں کیسی
کیسی وعید اور مذمت موجود ہے۔ تو ہمیں بھی چاہیے کہ اس گناہ سے اپنے آپ کو بچائیں
اور دوسروں کو بھی بچائیں آخر میں اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ پاک عالم
اسلام کے مسلمانوں کی اس گناہ سے حفاظت فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم