فیضانِ
مصطفیٰ مسجد سری تھانہ بولا خان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے11مارچ 2023ء کو سری،
تھانہ بولا خان میں قائم فیضانِ مصطفیٰ مسجد میں جاری 7 دن پر مشتمل رہائشی فیضان نماز کورس کے شرکا میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا ۔
معلومات
کے مطابق ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمد ناصر رضا عطاری نے شرکا کی کورس کرنے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ’’ مسجد کے آداب اور علم دین کے
فضائل‘‘ کے موضوعات پر تربیت کی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کی صدر میں قائم برانچ میں 11 مارچ 2023ء
بروز ہفتہ کراچی کے تمام برانچ ناظمین کا رکن شعبہ سید غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی سٹی ذمہ
دار تبریز حسین عطاری مدنی نے مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں رمضان ڈونیشن کے متعلق گفتگو ہوئی
اور اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن
جمع کرنے اور اہداف مکمل کرنے کی ترغیب
دلائی گئی جس
پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ:علی حمزہ عطاری کورنگی برانچ
کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

10 مارچ 2023ء بروز جمعہ شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شفٹ و برانچ ناظمین اور
ڈویژن ذمہ داران سمیت اراکینِ شعبہ شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری
مدنی نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے عطیات کی ضرورت و
اہمیت کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی فیضانِ مدینہ کراچی برانچ میں مدنی مشورہ

11
مارچ 2023 ءبروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ بوائز شفٹ مدنی کے مدرسین نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ڈویژن ذمہ دار ندیم عطاری مدنی اور برانچ ناظم
طارق مہربان عطاری مدنی نے رمضان ڈونیشن کے متعلق اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور ان کو ڈونیشن جمع کرنے کے سلسلے میں اہداف بھی دیئے ۔( رپورٹ:علی حمزہ عطاری کورنگی
برانچ کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

بیرونِ ملک
شکاگو USA میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
10 مارچ 2023ء بروز جمعہ یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ کراچی میں غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدعزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان
کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس سے متعلق چند ضروری شرعی مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کی جانب سے پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری قبرستان کورس کا انعقاد ہواجس
میں چیمبر آف کامرس پریزیڈنٹ لاہور کے
اراکین نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے
شرکائے کورس کو حاضری قبرستان کے آداب اور اسکی اہمیت اور
فضیلت بیان کی جبکہ غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اراکین چیمبر آف کامرس کو کفن کاٹنے اور پہنانے کاعملی طریقہ بھی بتایا۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
سخی حسن کراچی کی جامع مسجد بہزاد میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام 10 مارچ 2023ء بروز جمعہ ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
سینٹرل کراچی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

مسلمانوں
کے ایمان ،عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد فیضان
مدینہ میں 10 مارچ 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی، اسلام آباد،
واہ کینٹ، اٹک، پنڈ دادن خان، چکوال، جہلم ،مری کہوٹہ، کلرسیداں اور گجرخان کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا اور شرکا کو شہید اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے حوالے سے نکات
فراہم کئے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی
ترغیب بھی دلائی۔
اس کے
علاوہ مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی
پھول اور آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی نیک
خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ : راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار
محمدبلال عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
اسلام
آباد فیضان مدینہ جی الیون میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے میٹنگ

مدنی
مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی الیون میں
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے 10 مارچ
2023ء کو میٹنگ منعقد ہوئی جس میں KPK اور ہزارہ ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد رضاعطاری
نےشعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کادینی کام کرنے کےحوالے سے شرکا کو اپڈیٹ مدنی پھول سے آگاہ کیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے نیک خواہشات کاا ظہار کیا۔(رپورٹ
: راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدبلال عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
راولپنڈی
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ماہانہ مدنی مشورے کا اہتمام

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 11 مارچ 2023ء کو راولپنڈی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا اہتمام
کیا گیا جس میں راولپنڈی سٹی اور ٹاؤنز نگران سمیت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات
کے مطابق سٹی نگران محمد اسلم عطاری نے رمضان ڈونیشن، اعتکاف اور ہفتہ وار اجتماع میں مزید اضافہ کرنے کے
حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ اور 10 دن کے
اعتکاف کے لئے بھر پور تیاری کرنے کے
سلسلے میں اسلامی بھائیوں سے تبادلہ ٔ خیال کیا جس پر انہوں نے بھر پور
تیاری کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ
: راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدبلال عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
جزیرۂ بابا بھٹ کیماڑی کی جامع مسجد حسینی میں ہفتہ وارسنتوں
بھرا اجتماع
.jpeg)
پچھلے دنوں کیماڑی ٹاؤن کراچی کے ساحل پر واقع
جزیرۂ بابا بھٹ کی جامع مسجد حسینی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اجتماعِ کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن
اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے
کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)