2 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں تاجر،مل آرنر اور مختلف شعبہ جات سے
متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں رکن شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری نے شرکا کو
آقا کے مہینے شعبان المعظم میں درود پاک کی کثرت کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے
علاوہ اسلامی بھائیوں کو رمضان المبارک میں عبادات کرنے کے فضائل اور بزرگان دین کے واقعات بتاتے ہوئے ایک ماہ و آخری
عشرے کا اعتکاف کرنے کی دعوت پیش کی۔
آخر
میں رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااوردعوت اسلامی
کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں تعاون
کرنے کا ذہن دیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)