.jpg)
حال
ہی میں چٹاگانگ بنگلہ دیش کے علاقے ہٹ ہزاری میں قائم ہونے میں مدرسۃ المدینہ کی برانچ میں 9مارچ 2023ء کو خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی تشریف آوری ہوئی۔
انشاء
اللہ
عَزَّوَجَلَّ
عنقریب مدرسۃ المدینہ سے متصل جگہ پر مدنی مرکز فیضان مدینہ قائم ہونے جارہا ہے۔
اسی مقصد کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ
افراد و عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کی شرکت ہوئی۔ تقریب میں جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
سنتوں بھرا بیان کیا نیز اس موقع پر عاشقان رسول سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
تقریب
کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ساداتِ کرام کے ساتھ مل کر فیضان مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا اور دعا
کروائی۔
چٹاگانگ کے سابق میئر کے گھر پر ہونے والے اجتماع
میں خلیفۂ امیر اہلسنت کا بیان
.jpg)
8
مارچ 2023ء کو بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں سابق میئر کی رہائش گاہ پر سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بنگلہ دیش ریجن مولانا حاجی محمد رضا عطاری
اور نگران بنگلہ دیش مشاورت مبین عطاری سمیت مختلف شعبے سے وابستہ افراد و عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
سنتوں
بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمہوا جبکہ خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں
سے نوازا۔
اسی
طرح جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی
مختلف عاشقان رسول کے گھروں پر تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے مختلف شخصیات و
کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی پھول بیان
کئے۔ اس موقع پر دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔
سفر بنگلہ دیش کے دوران جانشین امیر اہلسنت کا
اجتماع شب براءت میں بیان
.jpg)
6
مارچ 2023ء کو خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کی ترویج و اشاعت اور تنظیمی
ایکٹیویز کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ پہنچے جہاں
ذمہ داران دعوت اسلامی بنگلہ دیش نے خوش آمدید کہا۔
7
مارچ 2023ء کی شب بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے علاقےکھلشی کے مقام پر عظیم الشان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں چٹاگانگ کے مختلف علاقوں سے مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت
کی۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوا، اس کے بعد مقامی مبلغین دعوت اسلامی نے بنگلہ
زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ بنگلہ دیش کے سفر پر موجود جانشین امیر اہلسنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو
مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں موت کو یاد کرنے اور رب کریم عَزَّوَجَلَّ کو
راضی کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں ذکر و اذکار کا سلسلہ ہوا اور رقت انگیز دعاؤں کے ساتھ صلوۃ و سلام پڑھتے ہوئے
اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔
سابق گورنرپنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی
فیضان مدینہ ڈیرہ غازی خان آمد

گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان
کھوسہ اور رکن قومی اسمبلی سردار سیف الدین کھوسہ کی مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ
غازی خان میں آمد ہوئی ۔ڈسٹرکٹ نگران اور
دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انکا استقبال کیا اور ملاقات کی۔
ذمہ داران نے دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا
تعارف کروایا جبکہ فلاحی شعبے میں دعوت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی خدمات کے
بارے میں بھی بتایا ۔
ذمہ داران نے گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان
کھوسہ کو جامعۃ المدینہ کا تعمیراتی پروجیکٹ وزٹ کروایا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی
دعوت دی جبکہ اس موقع پر ذمہ داران نے گورنر پنجاب کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر
کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ ڈی۔جی۔خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کے
مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف پڑھی گئی
جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو رمضان ُالمبارک کے فضائل اور اعتکاف
کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
اجتماع کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کیا نیز ان کے لئے
دعائے مغفرت بھی کروائی ۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
45( - Copy.jpg)
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل سبی بلوچستان میں دعوت اسلامی کے شعبے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کی
جانب اور FGRF کے
تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل سبی میں اسیران و اسٹاف میں کمبل تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک
تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں جیل کے افسران سپرینڈنٹ عبد اللہ خان کاکڑ ، اسسٹنٹ
سپرینڈنٹ جیل سید تیمور شاہ، چیف وارڈن غلام عباس، فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے صوبائی
ذمہ دار محمد وقار عطاری اور دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز قراٰن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا ۔ بعد ازاں ذمہ دار نے
”توبہ اور نماز“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرنےاور پابندی کیساتھ باجماعت نماز
اداکرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے
خصوصی دعا کی گئی اور جیل سپرینڈنٹ
عبداللہ خان کاکڑ نے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد وقار
عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ /اصلاح برائے قیدیان بلوچستان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
دار الأفتاء اہلسنت کے مفتی مولانا نوید عطاری مدنی
کی مفتی حق النبی سکندری صاحب سے ملاقات
56(.jpg)
پچھلے دنوں دار الأفتاء اہلسنت حیدرآباد کے مفتی
مولانا نوید مدنی عطاری اور ان کے ہمرا ہ
مجلس رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی نے مدرسہ صبغۃ
الھدیٰ شاہ پور کا وزٹ کیا اور مدرسہ ہذا کے مہتمم صاحبزادہ ڈاکٹر مفتی حق النبی
سکندری صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مفتی نوید مدنی صاحب نے مفتی حق
النبی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کی دینی
خدمات کے بارے میں بتایا، بالخصوص دار الأفتاء اہلسنت اور المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر کا تعارف
کرواتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”اےایمان
والو!“ اور دیگر تحائف پیش کئے ، جس
پر مفتی حق النبی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد
وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ :
مولانا محمد محب عطاری مجلس رابطہ بالعلماء / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

تحصیل ٹھل ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے قصبے گڑھی حسن
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عمرہ تربیتی
اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے
ٹرینر حاجی عبد الرزاق عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو عمرہ کرنے کا طریقہ
اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز انہیں احرام باندھنے کا پریکٹیکل کرکےبھی
بتایا۔(رپورٹ: قاری عرفان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

ملک ِ پاکستان کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لئے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے شجرکاری مہم کا آغاز کیاہے جس کے
نتیجے میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں مختلف مقامات پر پودے لگائے جا چکے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان
کے ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تعاون سے کم و بیش 150 پودے
لگائے گئے۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے نگرانِ
ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری، ڈاکٹر محمد فاروق (FCPS میڈیکل اسپیشلسٹ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ DHQحافظ آباد) اور سپرنٹنڈنٹ جیل ابو بکر عبد اللہ سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
پتوکی شہر میں 10 مارچ 2023ء بروز جمعہ دعوتِ
اسلامی کے پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے تحت زکوٰۃ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں
پرفیشنل حضرات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دوانِ کورس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار مولانا محمد
نصیر عطاری مدنی نے شرکا کو زکوٰۃ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے انہیں اپنے
معاملات کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ
دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رکنی شہر بلوچستان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں3 دن کا
روحانی علاج کورس
.jpeg)
صوبہ بلوچستان کے رکنی شہر میں قائم مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن پر مشتمل ( 10، 11، 12 مارچ 2023ء) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں
لورالائی ڈویژن کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
اس کورس میں شعبے کے معلم محمد طیب عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن
کی رہنمائی کی نیز انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔
اوتھل شہر کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ(جامع مسجد صابری)
میں 3 دن کا روحانی علاج کورس

بلوچستان کے شہر اوتھل میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (جامع مسجد صابری) میں 3 دن (11، 12 اور 13
مارچ 2023ء)کا روحانی علاج کورس
منعقد کیا گیا جس میں قلات ڈویژن ڈسٹرکٹ لسبیلہ سے آنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت
رہی۔
دورانِ کورس معلم محمد عامر عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی
رہنمائی کی نیز انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔