2 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
آسٹریلیا کے جنوبِ مشرقی ساحلوں پر واقع سڈنی
شہر میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو
اپ لینے کے لئے مدنی مشورہ ہوا جس میں سڈنی اسٹیٹ ڈویژن نگران اور کابینہ سطح کی
شعبہ مشاورتوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں چند اہم
نکات پر ڈسکشن کی گئی جن میں علاقائی دورہ کی کارکردگیوں کا جائزہ، اپنے محارم کو
مدنی قافلوں میں سفر کروانا، شعبہ اصلاحِ اعمال ، مدنی مذاکرہ و رسالہ مطالعہ کی
کارکردگی بر وقت جمع کروانا اور ڈونیشن باکسز سمیت دیگر دینی کام شامل تھے۔