دعوتِ اسلامی کےتحت  11مارچ 2023ءبروز ہفتہ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ داران، پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تقسیم کاری“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی متفرق سالانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران و صوبائی نگران کے سفر شیڈول ، غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانا ، ماہانہ مدنی مشوروں ، سفر شیڈول ، چند شعبہ جات کی کارکردگیوں کا اہداف سے تقابل کرنا شامل تھا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے سالانہ اہداف کو مکمل کرنے کا طریقۂ کار بتاتے ہوئے بروقت مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشن کے مدنی پھولوں، اعتکاف میں اسلامی بھائیوں کی تعداد بڑھانے کے لئے اسلامی بہنوں کی معاونت، 2023 میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے داخلوں کی ترکیب بنانے، شعبہ دارالسنہ کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کی نیتوں کا فالو اپ اور ذمہ داران میں وسعت نظری پیدا کرنے کے بارے میں چند اہم نکات بتائے۔