13 مارچ 2023ء بروز پیر صوبۂ سندھ کے ڈویژن سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنیں اور تحصیل کی ڈویژن شعبہ ذمہ داران  شریک ہوئیں۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشوے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور دینی کام کرنے کے حوالے سے چند باتیں بتائیں جن میں سے بعض یہ ہیں:٭استقامت کے ساتھ دینی کام کرنا٭مشکلات سے نہ گھبرانا٭تحمل مزاجی سے کام لینا٭احسن طریقے سے دینی کام کرنا۔

بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں سے سالانہ ڈونیشن اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے اہداف لئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے تحائف تقسیم کئے۔