گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ننکانہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی افراد و صحافی برادران نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز مدینہ مسجد اور جامع مسجد فیضان غوث اعظم واربرٹن میں آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے  مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وزٹ کروایا ۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، ڈسٹرکٹ ننکانہ نگران محمد شکیل عطاری و تحصیل ننکانہ نگران نوید احمد عطاری و دیگر ذمہ داران نے مہمانوں سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کےادارے مدرسۃ المدینہ ، جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

شخصیات میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ پنجاب رانا محمد ارشد ، ایس ۔ایچ ۔او ۔تھانہ واربرٹن ظفر فرید ، تاجر رہنما رانا عمر حیات ، رانا روحیل اصغر بیرسٹر (UK) ، رانا شفیق عباد رہنما مسلم لیگ واربرٹن ، سیاسی و سماجی شخصیت عامر سعید رحمانی ، رانا عکرمہ ، چوہدری عثمان ورک ، سرفراز بوٹا و سینئر صحافی لبیب مغل ، اسد عباس نقوی ، امین دانش ، چوہدری غلام مصطفیٰ تبسم چیرمین سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) شامل تھے ۔(رپورٹ :واربرٹن دعوت اسلامی، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)