
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےزیرِ
اہتمام 9 مارچ 2023ء کو صوبائی ذمہ د
ار عبد القیوم عطاری
(اسلام آباد ) نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار بدر شفیق عطاری(اٹک) کے
ہمراہ اٹک پنجاب کی تحصیل جنڈ میں واقع
اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا ،جہاں
انہوں نے بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار عبد القیوم عطاری نے
’’نماز کی اہمیت ، نماز پڑھنے کے فائدے
اور نہ پڑھنے کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں بیان کیا ۔
دورانِ
بیان وضو کی 14 سنتیں بھی سکھائیں، بعد ازاں اسکول پرنسپل سے ملاقات کی اور ان کو شعبہ اسپیشل پرسنز اور اس کے تحت بریل رسم الخط میں شائع ہونے والی کتب کا تعارف کروایا، اس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا اور اپنے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا ۔(رپورٹ
: محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

اسپیشل
پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت 9
مارچ 2023ء کو نابینا افراد صوبائی ذمہ
دار محمد جمیل عطاری(کراچی) نے ایسٹ کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز برائے نابینا افراد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبۂ کرام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں نابینا افراد کو مدنی
قافلےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
بعدازاں
ناظم صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات مدرسۃ المدینہ کے انتظامی معاملے کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔ (رپورٹ :
محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
51( - Copy.jpg)
09
مارچ 2023ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت جامع مسجد بخاری سیکٹر D-11 نیو کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
سینٹرل کے ناظمین اور مدرسین نے شرکت کی ۔
نگران مجلس پاکستان شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری
نے شرکا کے درمیان ”مخلص انسان کون؟“ پر گفتگو کی نیز 12 دینی کام ، رمضان عطیات اور دیگر اہم امور پر مشورہ کیا۔
اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار مدرستہ المدینہ
شارٹ ٹائم شہروز عطاری اور خود کفالت مجلس کے نگران سید شفیق الرحمٰن عطاری بھی
موجود تھے۔ (رپورٹ :
ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد محسن عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
45( - Copy.jpg)
09 مارچ 2023ء کو بلوچستان کے شہر سوئی میں
دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن شوری ٰ مولانا حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے ”صدقے کے فضائل و
آداب “پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکن شوری نے حاضرین کو 12 دینی کام کرنے کے
حوالے سے بھی تربیت کی اور مدنی پھول
دیئے۔
اس
اجتماع پاک میں سوئی شہر اور اس کے اطراف
سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ (رپورٹ : محمد عابد عطاری مدنی شعبہ ائمہ مساجد / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، حیدرآباد کے
طلبہ کا ،رانی کوٹ ، حیدرآباد کا تعلیمی دورہ
21(.jpg)
اسکول کے تعلیمی دوروں کے فائدے زندگی بھر رہتے
ہیں ۔یہ تعلیمی دورے ثقافتی تفہیم، نئی دل چسپیوں میں اضافے اورسفر کی تحریک کے
ساتھ ساتھ اعتماد اور آزادی کی فضا بھی پیدا
کرتے ہیں۔بعض مقامات دیکھنے سے نصابی اسباق کی تفہیم اور علم میں اضافہ ہوتا ہے
اور طلبہ انہیں بہتر طریقے سے یاد رکھنے اور سمجھنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔
قلعہ رانی کوٹ جسے سندھ کی دیوار کے نام سے بھی
جانا جاتا ہے،یہ جامشورو کے علاقے کیرتھر میں واقع ہے ۔ یہ قلعہ تاریخ و ثقافت کا
منفرد شاہکار ہے اور وادی سندھ کی تہذیب
کا حصہ بھی ہے۔یہ جگہ سیر و سیاحت کے لئے بھی ایک پرسکون مقام ہے۔ یہاں قلعہ میں سے بہتی ہوئی ندی میں قدرتی
چشموں کا پانی مستقل بہتا رہتا ہے۔ رانی کوٹ میں اس پانی سے وادیاں سرسبز اور سحر
انگیز نظر آتی ہیں۔
دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول،سٹی کیمپس ، حیدرآباد کے طلبہ نے رانی کوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر طلبہ کو رانی
کوٹ کی مختصر تاریخ سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس تعلیمی دورے سے طلبہ نے مفید
معلومات بھی حاصل کیں۔ (رپورٹ
: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی) / ویب ڈیسک
رائٹر: محمد مصطفیٰ انیس)
دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے
ہیڈ آفس میں فائر سیفٹی ٹریننگ کا سلسلہ
.jpeg)
دیوار پر لٹکائے ہوئے سرخ کین کے طور پر نظر
آنے والے آگ بجھانے کے آلات (Fire
extinguishers)درحقیقت ایک
مفید مقصد کی تکمیل کرتے ہیں۔ Fire
extinguishersایک ایسا آلہ ہے جسے
آگ لگنے کی صورت میں استعمال کرنےسے جان اور مال کو بچایا جاسکتا ہے۔یہ آلات ہر
ادارے کی ضرورت ہیں ۔ ہر شخص کو آگ بجھانے، ابتدائی طبی امداد اور ریسکیو ورک کی
تربیت حاصل کرنی چاہیے تاکہ حادثات کو ابتداہی میں کنٹرول کیا جاسکے۔ہر ادارےکے ہر
ملازم کو یہ بھی علم ہونا چاہیےکہ حادثے کی صورت میں اس نے کیا کرنا ہے، اپنی جان
کیسے بچانی ہےاور دوسروں کی کس طرح مدد کرنی ہے۔
28 فروری 2023ء کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس میں ملازمین کے تحفظ اور انہیں آگ سے بچاؤ کے طریقے سکھانے کے لئے فائرسیفٹی ٹریننگ کا
سلسلہ ہوا۔دعوت اسلامی فائر سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دارالمدینہ
کے اسٹاف کو آگ سے بچاؤ کی ٹریننگ دی اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی
فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ اسے بجھانے کی تدابیر اختیار
کرنی چاہییں۔اس موقع پر آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ (رپورٹ : غلام محی الدین ترک ،اردو
کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی) / ویب ڈیسک رائٹر: محمد مصطفیٰ انیس)
قصور
ڈسٹرکٹ کے علاقہ تھہ شیخم میں دعوتِ اسلامی کےتحت
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

قصور
ڈسٹرکٹ کے علاقہ تھہ شیخم میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ جوئے اور بُری صحبت کے نقصانات‘‘
کے موضوع پر بیان کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کاا ظہار کیا۔ (
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

10مارچ
2023ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے وکلا کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں میٹ اپ کا انعقادہواجس میں سٹی اور ملیر کورٹ سے وکلاسمیت دونوں کورٹ کے اسٹاف کی شرکت ہوئی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری نے’’ سیرتِ مصطفیٰ على صاحبہ الصلوة
والسلام
‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی اصلاح کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیاجس پر وکلا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ آخر
میں رکنِ شوریٰ سے وکلا اور کورٹ اسٹاف نے ملاقات کی ۔(رپورٹ: محمد
صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلا کراچی سٹی مشاورت ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

10
مارچ 2023ء بروز جمعہ دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں جامع مسجد شاہ عباس ( دربار والی
مسجد) پتوکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ
داران نے شرکت کی۔
نگران
ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے تحصیل نگران محمد امتیاز عطاری کے ہمراہ
ذمہ داران کے سابقہ 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔
اس کے
علاوہ رمضان ڈونیشن اور رمضان اعتکاف سے متعلق مشاورت کی جس میں باہمی رضا مندی سے ذمہ داران نے اہداف طے کئےنیز ہفتہ وار اجتماع
کو بڑھانے کے حوالے سے بھی کلام کیا ۔(رپورٹ: علی ریاض
عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ڈویژن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے حاجی محمد مستنصر مجاہد نقشبندی صاحب (آستانہ عالیہ نقشبندیہ
گجرات)
سے ملاقات کی ۔
اس
موقع پر حاجی محمد مستنصر مجاہد نقشبندی صاحب کو ڈویژن
ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کےعالمی سطح پر ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز مدنی
ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیاجس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو خوب سراہا ۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے الجامعۃ الاشرفیہ کا دورہ کیا جہاں مولانا محمد عبداللہ جیلانی قادری صاحب (مہتمم الجامعۃ الاشرفیہ
گجرات )سے
ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے محمد عبداللہ جیلانی قادری صاحب کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی
اور تعلیمی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز مدنی
ہیلتھ کیئر سینٹر کے حوالے سے بتایا اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی پر خوشی کااظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (کراچی) کے آڈیٹوریم میں
ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبے مرکز الاقتصادی الاسلامی، دار الافتاء اہلسنت اور جامعۃ المدینہ
انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 5 مارچ 2023ء کو کراچی کے علاقے سلطان آباد میں واقع انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے آڈیٹوریم میں ایک پُر وقار
تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی جمیل عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اسلامک فنانس کورس کے بیج تھری (Three) اور
فورتھ (Forth)
کے
اسٹوڈنٹس، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے افراد
نے شرکت کی۔
تقریب
میں ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی انشاء اللہ الکریم بہت
جلد عالیشان اسلامک فنانس سینٹر قائم کرنے جارہی ہے جہاں فارغ التحصیل علمائے کرام
آپ کو کنسلٹینسی (Consultancy)
فراہم کریں گے۔
بعد
ازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”رزقِ حلال کمانے اور سود سے بچنے“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصدیہی ہونا چاہیئے کہ آپ کے اور میرے
مال میں کسی کا حق شامل نہ ہو اور ہمارے مال میں کسی بھی قسم کی حرام کی آمیزش نہ
ہو، چاہے وہ وارثوں کا مال ہو، خواں وہ یتیموں کا مال ہو۔ ہمیں اس بات پر زیادہ
زور دینا ہے کہ ہمیں حرام سے بچنا ہے اور یہی بات ہمیں ہر ایک بچے کے، نوجوان کے،
جاب کرنے والے اور پروفیشنلز سمیت ہر ایک کے ذہن میں شامل کرنا ہے کہ تم صرف اپنے
رب کی رحمت اور عطا پر نظر رکھو ، حق لو، حق دو، اللہ پاک تمہارے لئے بہتر فرمائے
گا۔
دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکومنٹری (Documentary)
بھی
دکھائی گئی جبکہ اختتام پر نگران شوریٰ ، مفتیان کرام اور ذمہ داران نے کورس مکمل کرنے والے بیج تھری اور فورتھ کے 166
پروفیشنلز اور 74 علمائے کرام میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیں۔