جوہر ٹاؤن لاہور میں اشاروں کی زبان کورس کے دوران سیکھنے سکھانے کا
حلقہ
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے اشاروں کی
زبان کورس کے دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
معلومات کے مطابق اس حلقے میں صوبائی ذمہ دار
پنجاب محمد وقاص عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایانیز اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کی اہمیت و ضرورت
اور طریقۂ کار کے بارے میں بتایا۔
دی لائٹ ہاؤس ینگ پیپلز سینٹر برمنگھم میں
نائٹرس آکسائیڈ کے حوالے سے ورکشاپ

5 مارچ 2023ء بروز اتوار برمنگھم کے دی لائٹ
ہاؤس ینگ پیپلز سینٹر ( The Lighthouse
Young People's Centre) میں
نائٹرس آکسائیڈ آگاہی (Nitrous Oxide Awareness) کے حوالے سے ایک
ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان اور پیشہ ور افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دورانِ ورکشاپ دعوتِ اسلامی کی جانب سے سیّد
فضیل رضا عطاری (نگرانِ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ UK ) اور محمد افتخار عطاری (نگرانِ
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) نے وہاں موجود
تمام اسلامی بھائیوں کو نائٹرس آکسائیڈ کے بارے میں آگاہی دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ڈیوڈنکول، سائمن فوسٹر (Police and Crime Commissioner for the West
Midlands)، ایم پی خالد محمود (Member
of Parliament for Perry Barr) اور Nechells کے پولیس
آفیسرز موجود تھے۔
ورکشاپ کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نائٹرس
آکسائیڈ کے متعلق آگاہی دینے پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں 15 شعبان المعظم کی نسبت سے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب
کے لئے 1500 روپےصدقہ
کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس
سلسلے میں 6مارچ2023ء بروز پیررکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کراچی سٹی کے 13 شعبہ جات کے آن لائن مدنی مشورے لئے جن میں رکنِ شوری ٰ نے ’’راہ
خدا عزوجل میں مال خرچ کرنے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور شرکا کو امیر
اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر حسب توفیق 1500روپے پر مشتمل یونٹ جمع کروانے اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دلانے
کا ذہن دیا ۔
ان بیانات میں درج ذیل شعبہ جات کے شرکانے شرکت کی جن کی کم و بیش تعداد تقریباً’’ 2 ہزار 492 ‘‘تھیں۔
جامعۃ
المدینہ بوائز،جامعۃ المدینہ گرلز،مدرسۃ المدینہ بوائز ،مدرسۃ المدینہ گرلز ،معاونت
برائے اسلامی بہنیں،ڈونیشن بکس، تاجران، ائمہ مساجد،کارکردگی مجلس،ڈونیشن بکس،مدرسۃ المدینہ بالغان،مدنی قافلہ اور مدنی
کورسزکے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 5مارچ
2023ء بروز اتوار شعبہ ڈونیشن سیل کراچی
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور ان کو علاقوں میں ڈونیشن بکس
کو بڑھانے کے لئے ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
.jpg)
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 7
مارچ 2023ء بروز منگل مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ
مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی کو نگران مجلس نے پورے پاکستان میں شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی ۔
رکنِ
شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی کاوشوں کو
سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا
اور مزید بہتری لانے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔اس دوران سوال و جواب کا بھی سیشن رہا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
آخر میں
رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعاؤں سے نوازتے
ہوئے نمازوں کی پابندی کرتے رہنےاور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : محمد ناصر عطاری ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ستیانہ
روڈ :ستارہ ڈائمنڈ سٹی سمارٹ بلاک میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت شجر کاری

امیر
اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت پاکستان
مشاورت آفس کے رکنِ شعبہ عبداللہ عطاری
مدنی نے ستارہ ڈائمنڈ سٹی ستیانہ روڈ
سمارٹ بلاک 1 کا دورہ کیا ۔
جہاں
عبداللہ عطاری مدنی نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں شجرکاری کے
فوائد بتائیں نیز ان کے ساتھ ملکرشعبہ ایف،
جی، آر، ایف کی جانب سے دیئے گئے تقریباً200 پودے لگائےاور ان
پودوں کو درخت بنانے کے لئے مستقل دیکھ بھال کے سلسلے میں انتظامیہ سے بات چیت کی جس پر انہوں نے مکمل تعاون کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت طلبہ و اساتذہ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً تربیت سیشن کا
سلسلہ جاری رہتا ہے ۔
اس
حوالے سے 4 مارچ 2023ء بروز ہفتہ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کی جانب سے آن لائن ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس
میں لائیو لنک کے ذریعے پاکستان بھر کے مدرسین شریک ہوئے۔
استاذ
العلماء مفتی محمد قاسم عطاری مد ظلہ
العالی نے ٹیچرز میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت فرماتے ہوئے انہیں
درج ذیل نکات فراہم کئے نیز ان پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔
ٹریننگ
سیشن میں دیئے گئے نکات پیش خدمت ہیں!
تدریس کے تقاضے پورے کئے جائیں، تدریس میں آگے
بڑھنے کی سوچ ہو اور پھر اس کے لئے کوشش بھی کی جائے۔
کسی بڑی شخصیت کو اپنا آئیڈیل بنائیں جیسے
محدّثِ اعظم پاکستان مولانا محمد سردار
احمد صاحب رحمة
اللہ علیہ
، محدّثِ اعظم پاکستان صرف دورہ حدیث کے
طلبہ کو پڑھاتے تھے اور ایک سال میں اپنے طلبہ کو ان خصوصیات سے آراستہ کر دیتے
تھے :
1- عقیدے
کی پختگی
2-
عشقِ رسول صلی
اللہ علیہ وسلم
3-
اعلیٰ حضرت کا سچا شیدائی
4-
عمل، تقوی اور اوراد و وظائف کا جذبہ
5-
خدمتِ دین کا شوق
درس نظامی کے ٹیچر کے لئے سب سے پہلے یہ ہے کہ
اس پر شرعی عالِم کی تعریف صادق آتی ہو ، عقائد بمع دلائل سے آگاہ ہو، عقائد کا علم ہو اور اس کو دل سے قبول کرنے
والا بھی ہو۔
تدریس کو اجارے کے طور پر نہ کریں تدریس کو دینی
منصب دینی ذمہ داری اور اعزاز سمجھ کر کریں ۔ یاد رکھیں! سوچ سے سب کچھ ہوتا ہے جب سوچ کے مطابق عمل کیا جائے اور سوچ سے
کچھ بھی نہیں ہوتا جب آپ اس کے مطابق عمل نہ کریں ۔
علم کی غذا مطالعہ ہے اور روح کی غذا ذکر و
عبادت ہے اور بدن کی غذا کھانا ہے، علم و روح کو ان کی غذا دیں ۔ سب سے پہلے ہدف بنا کر بہارِشریعت مکمل کر لیں
اور پھر اس کو پوری زندگی اپنے مطالعے میں رکھیں، مجھے افتاء میں 22 سال ہو گئے ہیں
میں اب بھی بہار شریعت پڑھتا ہوں ۔
یہی پریکٹس فتاویٰ رضویہ کے ساتھ بھی کریں۔ اسی طرح ایک بار مرآة
المناجیح مکمل کر لیں بہت بڑا احادیث کریمہ کا ذخیرہ آپ پڑھ لیں گے ۔
باطن کا علم بہت ضروری ہے اس کے لئے کیمیائے
سعادت مکمل پڑھ لیں ۔
فقہ ،عقائد، حدیث اور تصوف کے ساتھ کم از کم ایک
تفسیر مکمل پڑھ لیں اس کے لئے صراط الجنان
بہترین ہے یہ ایک بار پڑھ لیں میری ایک مختصر تفسیر آنے والی ہے دو جلدوں میں
وہ بھی پڑھ لیں ۔
٭ عالِم کا وجود علمی وجود ہوتا ہے۔
علمی وجود کے لئے ماہانہ بنیادوں پر مطالعے کا
ہدف رکھیں کہ مجھے مہینے میں 400 صفحات یا 500 صفحات پڑھنے ہیں روزانہ 15 صفحات
پڑھیں گے تو مہینے میں 500 ہو جائیں گے یوں مجموعی طور پر ایک ذخیرہ پڑھ لیں گے آپ
۔
ماہانہ مطالعے میں سیرت و تاریخ بھی پڑھیں سیرت
میں سرکارِ مدینہ، صحابہ کرام اور بزرگانِ دین کی سیرت پڑھیں ۔
کسی طرف انکارِ حدیث، کسی طرف انکارِ دین اور
کسی طرف انکارِ بزرگانِ دین کا فتنہ ہے اس کے لئے عقائد میں پختگی لائیں ۔
اب دین کی خدمت آپ لوگوں نے کرنی ہے پاکستان کی
کروڑوں کی آبادی ہے ان کو دین آپ لوگوں نے سِکھانا ہے۔ اسی طرح علمی ماہناموں کا
مطالعہ کیا کریں، ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمی اعتبار سے فائق ہے، دنیا بھر کے علمی
ماہناموں کا مقابلہ کرنے کے لئے کافی ہے جتنے ماہنامہ فیضانِ مدینہ چھپ چکے ہیں سب
کا مطالعہ کر لیں ۔
دارالافتاء اہلسنت سے مربوط رہیں آپ کے علاقے میں
اگر دارالافتاء اہلسنت ہے تو اس میں آنا جانا رکھیں ہمارے متخصّصین علمی اعتبار سے
مضبوط ہوتے ہیں دارالافتاء اہلسنت کے 100 سے زائد اسلامی بھائی پاکستان میں موجود
ہیں ان سے مسائل میں ڈسکس کرتے رہیں ۔
استفادہ کرنے سے نہ شرمائیں یہ شرم تکبّر کی
علامت ہے ،زندگی کا اصول بنا لیں پوچھنے میں شرم نہیں کرنی، بتانے میں بخل نہیں
کرنا ۔
آپ کے
سینئر اساتذہ جن کے علم و عمل سے فائدے کی امید ہے ان سے رابطہ مضبوط رکھیں ۔اگر
ان باتوں کو مضبوطی سے تھام لیں گے تو آپ تدریس میں کمال حاصل کرتے جائیں گے اور
کچھ عرصے بعد آپ نکھر کر اُبھریں گے ان شاء اللہ الکریم۔(رپورٹ :محمد
امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

شعبہ
حج وعمرہ دعوتِ اسلامی کی طرف سے 8 مارچ 2023ء بروز بدھ المدنی مسجد مفتی دالو (محلہ)شکارپور میں عمرہ ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں مقامی عمرہ زائرین نے شرکت کی۔
رکن
شعبہ حج وعمرہ عبدالرزاق عطاری نے شرکا کو
احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا، اس کے ساتھ ہی حج و
عمرہ کے دیگر احکامات سمجھائے۔علاوہ ازیں حاضری مدینہ کے آداب بھی سکھائے اور شرکا کو امیر اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”رفیق المعتمرین“ تحفتاً پیش کی۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

برطانوی شہر والسال (Walsall UK) میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سالانہ شبِ برأت اجتما
ع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماع کا آغاز تلاوتِ
کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ ویلز یوکے (Wales UK) سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں فیضان قراٰن فاؤنڈیشن
کی جانب سے قیدیوں میں کمبل تقسیم
.jpg)
پچھلے دنوں بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت
کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں فیضان قراٰن فاؤنڈیشن کی جانب سے اور FGRF کے تعاون سے قیدیوں میں کمبل
تقسیم کیا گیا ۔
اس موقع پر کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران
حاجی نور العین عطاری نے قیدیوں اور جیل
کے اسٹاف میں سنتوں بھرا بیان کیا اور
انہیں اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے
دعا بھی کی گئی ۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ اور اصلاح برائے قیدیان / کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)
برمنگھم یوکے میں واقع ہینڈز ورتھ قبرستان کے قریب
شبِ برأت اجتماع کا انعقاد

شبِ برأت کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم یوکے (Birmingham UK) میں واقع ہینڈز ورتھ قبرستان (Handsworth cemetery) کے قریب سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن سےاس اجتماعِ پاک کا آغاز کرنے کے بعد نعت خواں
اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے
دلوں کو منور کیا۔
علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شبِ برأت کی
مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن
دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 - Copy.jpg)
پچھلے دنوں بلوچستان میں سینٹرل جیل مچھ کا
صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری (کوآرڈینیشن
ڈیپاٹمنٹ/ اصلاح برائے قیدیان ) اور دیگر ذمہ داران کےہمراہ وزٹ کیا، دوران وزٹ ذمہ داران نے اسسٹنٹ
سپرینڈنٹ جیل میر طاہر علی ڈومکی اور اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل مچھ سرکل انچارج عبدالقدوس
سرپرہ سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات ذمہ داران نے جیلوں میں ہونے والے
دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کی جبکہ ملک و قوم کی سلامتی ، اسیران اور شہید افسران کے لئے دعا کی ۔ (رپورٹ:
محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ اور
اصلاح برائے قیدیان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)