03 مارچ 2023ء کو لودہراں مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدرسۃ المدینہ کے فارغ التحصیل حُفّاظ کرام کے لئے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں  مدرسۃ المدینہ کے مدرسین اور طلبۂ کرام سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔

اجتماع کا طلبہ کرام نے قراٰن پاک کی تلاوت اور نعت شریف سے کیا جبکہ شعبہ رابطہ کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حفاظ کرام کی تربیت کی اور انہیں 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں تونسہ شریف میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد عنصر عطاری  اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈی ۔ ایس۔ پی ۔ چوہدری محمد عمران سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی علمی و دینی خدمات بیان کی بالخصوص شعبہ ایف ۔جی ۔آر۔ایف کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے ڈی ۔ ایس ۔ پی ۔ صاحب کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جبکہ مکتبۃ المدینہ کی تصانیف انہیں تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ دعوتِ اسلامی تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز پیرس اور ہالینڈ میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈویژنل ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی محمد ایاز لاشاری نے  وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں مدنی مراکز میں قائم شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے محمد ایاز لاشاری کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور اسکے تحت ہونے والے دینی کاموں کی بریفنگ دی۔ (رپورٹ: محمد عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلام آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


03 مارچ 2023ء کو سندھ کے شہر حیدرآباد میٹروپولیٹن میں دعوت اسلامی کے ذمہ دران نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی حیدرآباد ، ڈی ۔ایس ۔پی ۔ اور  ایس ۔ایچ ۔او ۔ ایاز بکھئو سے ملاقات کی ۔

جبکہ سابق کمشنر حیدرآباد برکا ت احمد رضوی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد اور وہاں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ برکات احمد رضوی نے فیضان مدینہ میں ہی نماز جمعہ کی ادائیگی کی اور دعوت اسلامی کی خدما ت کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد میٹرو پولیٹین / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


یکم مارچ 2023ء بروز بدھ بحریہ ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”موت ایک اٹل حقیقت ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں یوسی سطح کی شعبہ ذمہ داران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم مارچ 2023ء بروز بدھ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے ہمراہ راولپنڈی شہر میں قائم گلریز دارالمدینہ کیمپس کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ایورنس سیشن (Awareness session) میں شرکت کی جس میں انہوں نے اسٹوڈنٹس کی سرپرستوں کودارالمدینہ کا تعارف کروایا اور اُن کی اچھی اچھی نیتوں پر تحائف تقسیم کئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالمدینہ کے اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے پرنسپل اور ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ”ایک استاذ کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنیں (اسسٹنٹ منیجر) اور تمام صوبائی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دفتری نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور اجیر نگران وصوبائی سطح کی دفتر ذمہ دار کی جاب ڈسکرپشن پر تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دفتری کاموں کو طے شدہ تاریخوں میں مکمل کرنے اور کمپوزنگ کے کاموں میں مزید بہتری لانے سمیت دیگر اہم نکات کے متعلق مشاورت کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر پشاور میں دینی و فلاحی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پشاور میٹروپولیٹن کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی نئی اسلامی بہنوں کی تربیت کر کے انہیں ذمہ داریاں دینے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے شخصیات اجتماع منعقد کروانے، فطرہ مہم چلانے اور درس و بیان کے حلقے لگانے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نوشہرہ ڈسٹرکٹ اور مردان ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وقت پر دینی کاموں کی کارکردگی دینے، اپنا نعم البدل تیار کرنے، نئی معلمات و مبلغات بنانے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے سالانہ ڈونیشن میں بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے ملنے والے مسائل سن کر اُن کا حل بتایا نیز آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت ڈیفنس فیز 6 میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ ثروت اسلامی بہنوں  سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایمان والوں کے اوصاف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ڈیپارٹمنٹ کی عالمی و پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے چند اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا ۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


پچھلے دنوں عالمی سطح پر دینی کام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت UK کے تمام جامعۃالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی طالبات کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ”طالبات کے اوصاف کیا ہیں؟ اور طالبہ کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے شعبہ جات کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔