سید پور بنگلہ دیش میں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر برادری اور دیگر شعبہ جات کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

رکنِ شوریٰ عبد المبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی مصروفیت سے دینی کاموں کے لئےکچھ نہ کچھ وقت نکالنے، جان و مال سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے اور سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


بنگلہ دیش کے سٹی رنگپور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تاجر برادری اور دیگر شعبہ جات کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

رکنِ شوریٰ عبد المبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کے ذریعے حصہ لینے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور خوب خوب نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی۔


مانچسٹر (Manchester) یوکے کی مقامی مسجد میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد خالد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں علمِ دین حاصل کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت فیضان امیر معاویہ مسجد خضدار بلوچستان میں26،25،24جنوری 2025ء کو 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں خضدار ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس کے تینوں دن مبلغ دعوتِ اسلامی نور محمد عطاری شعبہ روحانی علاج نے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی جس میں تعویذات لکھنے کے حوالے سے اُن کی تربیت کی گئی نیز دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کی گئیں۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت فرقانیہ مسجد ناظم آباد ، کراچی میں 20تا29 جنوری 2025ء جزوقتی روحانی علاج کورس ہوا جس میں ناظم آباد اور گلشن ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس کے تینوں دن مبلغ دعوتِ اسلامی محمد ناصر عطاری شعبہ روحانی علاج نے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی جس میں تعویذات لکھنے کے حوالے سے اُن کی تربیت کی گئی نیز دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کی گئیں۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ پھول نگر   ، پنجاب میں 20،19،18جنوری 2025ء کو 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں قصور ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

کورس کے تینوں دن مبلغ دعوتِ اسلامی محمد عثمان عطاری مدنی شعبہ روحانی علاج نے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی جس میں تعویذات لکھنے کے حوالے سے اُن کی تربیت کی گئی نیز دم اور کاٹ کرنے سمیت اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کی گئیں۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو امتِ مسلمہ کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


عاشقانِ رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام9 فروری 2024ء کو المقبول مسجد کولمبو (Colombo) سری لنکا (Sri Lanka) میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف شخصیات و مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”سچی محبت“ کے موضوع پر انگلش لینگویج میں سنتوں بھرا بیان کیا۔ دورانِ بیان رکن شوریٰ نے کلمہ طیبہ کی فضیلت بتاتے ہوئے شرکا کوکلمہ طیبہ کا ورد کرنے کی ترغیب دلائی۔رکنِ شوریٰ کے بیان میں عاشقانِ رسول کو آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے عشق و محبت کرنے اور ان کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا گیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔ اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


ڈربن (Durban) سٹی ساؤتھ افریقہ کے Durban Exhibition Centreمیں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں صوبہ ناٹال کے شہروں سمیت ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں سے بس اور دیگر ذرائع سے سفر کرتے ہوئےبزنس کمیونٹی، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول، جامعۃ المدینہ ومدرسۃا لمدینہ کے اساتذۂ وطلبائے کرام اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی جبکہ علمائےکرام،اراکینِ شوری، مبلغین اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے نیز پردے میں رہتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔

سنتوں بھرےاجتماع کاباقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کلام پڑھا۔

اجتماع میں ملک پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا ئے اجتماع کو گھریلو لڑائی جھگڑوں سے بچتے ہوئے اپنے گھر میں دینی ماحول بنانے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔ دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ نے عفوو درگزر سے کام لینے اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کی ترغیب دلائی۔

اختتام پر صلوة وسلام پڑھاگیا جبکہ شرکائے اجتماع نے نگرانِ شوریٰ اور اراکینِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔


شعبہ ٹیچرز فورم دعوت اسلامی کے تحت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میں ٹیچرز میٹ اپ منعقد کیا گیا جس میں پرنسپل سعید احمد بھئی کالج کے وائس پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن عبدالوہاب عطاری نے ٹیچرز کو طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تربیت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے کہا کہ آج جھوٹ سمیت دیگر بڑھنے والی برائیوں سے ہمیں اپنے نوجوان نسل کو بچانا ہے۔ رکن شوری کا کہنا تھا کہ ان برائیوں کو اساتذہ ہی ختم کر سکتے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس اسٹوڈنٹس کافی وقت گزارتے ہیں ٹیچرز کا کردار اور رول بہت اہم ہے۔

اساتذہ نے کورسز کرنے اور طلباء میں اس سوچ کو اجاگر کرنے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ رکن شوری نے اساتذہ کودعوت اسلامی کے ماحول میں کورسز کرکے خود کو اسلامی تعلیمات سے آشنا کر نے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ کورسز دعوت اسلامی اور مکتبہ المدینہ کی کتابیں آخری نبی کی پیاری سیرت،550سنتیں اور آداب اور جھوٹ سے بچنے کے حوالے سے کتاب کا تعارف پیش کیا ۔

آخر میں رکن شوری نے اساتذہ اور پرنسپل کو مکتبہ المدینہ کی کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔(رپورٹ: جنید عطاری، ذمہ دار ٹیچرز فورم دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 30 جنوری 2025ء  بروز جمعرات کو گوجرنوالہ سٹی میں ٹیچرز میٹ اپ منعقد کیا گیا جس میں افضل شاہد ،جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن حافظ عمران ،آل پاکستان کلیریکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ صدر چوہدری گلریز اختر سمیت پرنسپلز، پروفیسرز، ٹیچرز اور اتھارٹیز کی شرکت ہوئی ۔

رکن شوری و مفتی صاحب نے حاضرین کی مختلف موضوعات پر تربیت کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے حاضرین کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: جنید عطاری، ذمہ دار ٹیچرز فورم دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 فروری 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ کے شہر بدین میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  ”تقسیمِ اسناد اجتما ع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، علمائے کرام اور عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان اور شرکا کو قراٰنِ پاک کے حقوق، قراٰنِ پاک کی تعلیم، حفاظِ کرام کی فضیلت نیز دینی علوم کے فوائد بتائے۔اختتام پر دستار بندی کی گئی اور طلبۂ کرام کے درمیان سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

واضح رہے بدین میں دعوتِ اسلامی کے تحت سال 2024ء میں 20 طلبۂ کرام نے حفظِ قراٰن اور 80 طلبۂ کرام نے ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ درسِ نظامی مکمل کرنے والے 3 علمائے کرام کی دستار بندی بھی کی گئی۔(رپورٹ: منصف احمد عطاری معاون رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کراچی کے علاقے مؤمن آباد ٹاؤن  سیکٹر 4/F کی جامع مسجد فیضانِ صدیقِ اکبر میں 9 فروری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ”حاضریِ قبرستان کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا حاشر عطاری مدنی نے کورس کے دوران اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قبرستان جانے کے آداب و مسائل سے آگاہ کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دیگر کورسز میں حصہ لینے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد نعیم رمضان عطاری، شعبہ کفن دفن ذمہ داریوسی 5 A مؤمن آباد ٹاؤن کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)