پاکستان بھر میں رہنے والے مسلمانوں کے دینی و شرعی مسائل کو حل کرنے کے لئے مختلف مقامات پر دارالافتاء اہلسنت قائم کئے گئے ہیں جہاں لوگوں کو نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، نکاح، طلاق، کفر اور وراثت کے پیچیدہ مسائل کا جواب دیا جاتا ہے۔

شہرِ کراچی میں رہنے والے عاشقانِ رسول کو ضروریاتِ دین کے بارے میں معلومات دینے اور اُن کی اصلاح کرنے کے لئے دارالافتاء اہلسنت (دعوتِ اسلامی) کی نئی برانچ کا افتتاح کا جارہا ہے ۔

تفصیلی معلومات کے مطابق دارالافتاء اہلسنت کی یہ نئی برانچ سخی حسن چورنگی بالمقابل سیرینا موبائل مارکیٹ میں واقع جامع مسجد بہزاد لکھنوی میں قائم کی گئی ہے جس کی افتتاحی تقریب 25 جنوری 2026ء کو منعقد ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں خصوصی آمد شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری دامت برکاتہم القدسیہ کی ہوگی جبکہ جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام ، مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچے و قاری صاحبان اور تاجران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔


دعوتِ اسلامی کے پروفیشنلز فورم کے تحت 25 جنوری 2026ء کو انجینئرز، فنانس ایکسپرٹس، آئی ٹی پروفیشنلز اور کارپوریٹ لیڈرز کے لئے Professionals Meet-up کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق یہ Professionals Meet-up 25 جنوری کو بعد نمازِ ظہر 2:00 تا 4:40 کے درمیان عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاریWELCOMING RAMADANکے موضوع پر خصوصی بیان کریں گے اور بابرکت مہینے رمضانُ المبارک کی تیاری کے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کریں گے۔

مذکورہ Professions سے تعلق رکھنے والے تمام اسلامی بھائی اس Meet-up میں ضرور بالضرور شرکت کریں تاکہ آپ جان سکیں کہ اس بابرکت مہینے کی تیاری کس طرح کی جاتی ہے۔


دعوتِ اسلامی  ہر سال ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول کے بچوں اور بچیوں کو حافظ و حافظہ بناتی ہے اور وقتاً فوقتاً اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مختلف ایونٹس و اجتماعات کا انعقاد کرتی ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ”حفاظ اجتماع“ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں راولپنڈی و اسلام آباد مدارس المدینہ کے سابقہ حفاظِ کرام، ذمہ داران، سرپرست حضرات اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ ”حفاظ اجتماع“ 25 جنوری 2026ء بروز اتوار اسلام آباد G-11 کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقد ہوگا جس کا آغاز بعد نمازِ ظہر تقریباً 02:00 بجے تلاوتِ قراٰن سے ہوگا اور نعت شریف پڑھی جائے گی۔

واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوگا جبکہ اختتام پر ملاقات کا بھی سلسلہ رہے گا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے مدارس المدینہ بوائز سے حفظِ قراٰن مکمل کرنے والے تمام اسلامی بھائی اس ”حفاظ اجتماع“ میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی شرکت کروائیں۔

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ ”کنز المدارس“کے زیرِ اہتمام امتحانات 2026ء کے حوالے سے طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحانات 21 جنوری سے شروع ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تجوید و قرات ، درس نظامی، تخصصات اور کلی الشریعہ کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 99 ہزار 398 ہے جبکہ ناظر القرآن اور تحفیظ القرآن کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 73ہزار 124 ہے، اسی طرح امامت کورس اور فیضان شریعت کے شارٹ کورسز کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 17ہزار 498ہے، واضح رہے کہ کنز المدارس بورڈ کے تحت امسال امتحان دینے والے کل 1لاکھ 90 ہزار 20 امیدوار ہیں جس کیلئے ملک بھر میں 884امتحانی سنٹر قائم کئے گئے جن میں امتحانی عملے کی تعداد 4463 ہے۔ امتحانات کے حوالے سے کنز المدارس انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ایک ایسی روح پرور اور ایمان افروز محفل ہے جو دلوں میں نیکی کی چنگاری روشن کرتی ہے۔ یہ اجتماع نہ صرف اصلاحِ اعمال کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ زندگی کے مختلف پہلوؤں میں سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی روشنی پھیلانے کا اہم سبب بھی ہے۔ ہر ہفتے ہزاروں اسلامی بھائی مسجدوں، مدنی مراکز اور اوپن گراؤنڈز میں جمع ہوکر اس بابرکت محفل کا حصہ بنتے ہیں جہاں دلوں کی دنیا بدلتی ہے اور ایمان تازہ ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج مؤرخہ22 جنوری 2026ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی تلاوت و نعت کے بعد سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروز پور روڈ لاہور سے مدنی چینل پر Live ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ MAPUTO SHOPPING CENTER HALL FLOOR, MAPUTOمیں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مرکزی عید گاہ گراؤنڈ پھول نگر ڈسٹرکٹ قصور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، جامع مسجد حسن مہتاب چرڑ ڈیفنس لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری اور جامع مسجد فیضان غریب نواز شاہ جہاں پور ڈھاکہ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔


سانحہ گل پلازہ کراچی پر رپورٹ:

یہ واقعہ 17 جنوری 2026 کی رات تقریباً 10:15 بجے ایم اے جناح روڈ کراچی کے اہم تجارتی مرکز گل پلازہ شاپنگ مال میں پیش آیا جس میں تقریباً 1200 دکانیں تھیں۔

آگ کا آغاز اور پھیلاؤ:

S.S.Pسٹی عارف عزیز کا کہنا تھا کہ اب کی رپورٹ کی مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پلازہ میں آگ لگی جو جلد ہی ارد گرد موجود آسانی سے قابلِ احتراق چیزوں جیسے کپڑے، قالین اور پلاسٹک کی مصنوعات کے سبب بہت تیزی سے پھیل گئی۔ S.S.Pسٹی نے مزید کہا کہ گل پلازہ میں موجود میٹریل مثلاً آرٹیفیشل پلانٹس اور فلاور بھی آگ پھیلنے کا سبب بنے۔

جانی و مالی نقصان:

اب تک کی ملنے والی رپورٹ کے مطابق 61 سے زائد افراد آگ میں جھلس کر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ زخمی افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ہنگامی طور پر علاج فراہم کیا جارہاہے۔ اس کے علاوہ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور ملنے والی باڈی کی شناخت کے لئے D.N.Aٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق گل پلازہ کا مالی نقصان کھربو ں میں بتایا جارہا ہے۔

صدر تاجر ایسوسی ایشن گُل پلازہ تنویر قاسم نے انتہائی دُکھ کے ساتھ مدنی چینل سےگفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ اس سانحے سے 12 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں کیونکہ اس پلازہ میں 1200 کے آس پاس دُکانیں تھیں اور ہر دُکان میں 08 سے 10 مزدور کام کیا کرتے تھے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

ریسکیو آپریشن:

ریسکیو، فائر فائٹرز اور متعلقہ حکام24 سے 36 گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پانے اور اُسے بجھانے میں کامیاب ہوئے جبکہ K.M.C اور ریسکیو 1122 زخمی اور انتقال کرجانے والے افراد کو نکالنے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کو ڈھونڈھنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کا فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRF کے تحت ریسکیو اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے اور دیگر فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے۔ FGRFکی ٹیم دُکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ تاجران اور مرحومین کے اہل خانہ اور سوگواروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں تسلی و حوصلہ دیتے ہوئے ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متاثرہ مقام کا مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا دورہ:

سانحہ گل پلازہ کے بعد جائے وقوعہ پر مختلف حکومتی اراکین، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نہ صرف جائے حادثہ کا جائزہ لیا بلکہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کی، تاجروں سے ملاقات کی اور اپنے پیاروں کی تلاش میں بے چینی سے منتظر افراد سے ہمدردی اور اظہارِ افسوس کیا۔

دورہ کرنے والی شخصیات میں دارالافتاء اہلِ سنت (دعوتِ اسلامی) کے مفتیانِ کرام مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مبلغین دعوتِ اسلامی، FGRFکے ذمہ داران شامل تھےجنہوں نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئےشخصیات نےمتاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں دینی و اخلاقی تسلی دی۔

اس کے علاوہ خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی متاثرہ مقام کا دورہ کیا۔خلیفۂ امیر اہلسنت نے گُل پلازہ کے احاطے میں متاثرہ تاجران سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس حادثے میں شہید ہونے والے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کیں۔خلیفۂ امیر اہلسنت نے ایسے افرادجن کے پیارے لاپتہ ہیں ان سے بھی ملاقات کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا اور دعاکی۔ متاثرہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے جانشین امیر اہلسنت کی FGRFکی طرف سے گل پلازہ کے قریب قائم ریلیف کیمپ پر تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

Liveٹرانسمیشن:

سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے 19 جنوری 2026ء کی رات مدنی چینل پر ایک ٹرانسمیشن بنام ”سانحہ گُل پلازہ“نشر کی گئی جسے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ہوسٹ کیا۔ ٹرانسمیشن میں امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا پیغام بھی شامل کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سانحہ میں انتقال کرجانے والے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے متاثرہ تاجران سے دُکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔

شب روز دعوتِ اسلامی کی ٹیم کی جانب سے اظہار ہمدردی اور دعا:

اللہ رب العزت سانحہ گل پلازہ میں وفات پاجانے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائےاور زخمیوں کو جلد از جلد صحت و تندرستی اور مالی نقصان اٹھانے والوں کو نعم البدل عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

جانشین امیر اہلسنت کے وزٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/reel/1190581266387342


شعبہ مدنی کورس (اسلامی بہنیں) دعوتِ اسلامی کے تحت 23 جنوری 2026ء کو خصوصی سیشن بنام ”فیضانِ شبِ براءت“ کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد قرآن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ سیشن دنیا بھر کی اسلامی بہنوں کے لئے منعقد کیا جائے گا جس دورانیہ کم و بیش 1 گھنٹہ ہوگا۔

سیشن کے دوران جن موضوعات پر گفتگو کی جائے گی ان میں سے بعض یہ ہیں:٭قرآن و حدیث کی روشنی میں شبِ براءت کی حقیقت٭ماہِ شعبانُ المعظم اور شبِ برات کی فضیلت٭توبہ و استغفار کی اہمیت۔

مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لئے آپ درج ذیل رابطہ نمبر اور ای میل سے رابطہ کر سکتے ہیں:

ای میل: ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net

واٹس اپ نمبر: +92 3103330988


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز (اسلامی بہنیں) کے تحت دنیا بھر میں 7 سے 12 سال تک کی بچیوں اور 9 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے ایک خصوصی کڈزسیشن بنام ”نجات کی راہ“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ سیشن 15 شعبانُ المعظم 1447ھ کو منعقد کیا جائے گا جس کا دورانیہ کم و بیش 1 گھنٹہ ہوگا۔

سیشن کی خصوصیات:

٭شعبانُ المعظم کے فضائل٭شبِ براءت کے معمولات٭شبِ براءت اور آتش بازی٭صلہ رحمی، معافی مانگنے اور معاف کرنے کا طریقہ٭شبِ براءت کے نیک اعمال اور دلچسپ ایکٹیٹویٹیز۔

یہ سیشن تمام بچوں اور بچیوں کے لئے مفید اور تعلیمی سرگرمیوں سے بھرپور ہوگا ۔ والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اس موقع سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:

ای میل: ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net

واٹس اپ نمبر: +92 3103330988


پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسلامی بہنوں کے لئے رمضان کے مقدس مہینے کا استقبال کرتے ہوئے ایک منفرد اور خصوصی کورس ”استقبالِ ماہِ رمضان“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کورس صرف 5 دن (روزانہ 1 گھنٹہ) پر مشتمل ہوگا اور اس کا آغاز 1 فروری 2026ء سے کیا جائے گا۔

اس کورس میں شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کو رمضان کی اہمیت، تلاوت اور استقبالِ رمضان کی تیاری کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک میں تقویٰ و پرہیزگاری اور عبادات سے متعلق اہم رہنمائی بھی دی جائے گی۔

کورس کی خصوصیات میں شامل ہیں:

٭روزوں کے ضروری مسائل٭تراویح اور اعتکاف کے احکام٭استقبالِ ماہِ رمضان کی تیاری٭فیضانِ لیلۃالقدر پانے کے طریقے٭رمضانُ المبارک سے متعلق اہم معلومات۔

اس منفرد موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ماہِ رمضانُ المبارک کی تیاری کریں!

واضح رہے اس کورس میں کسی بھی ملک سے خواتین شامل ہو سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:

ای میل: ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net

واٹس اپ نمبر: +92 3103330988


شعبہ مدنی   کورسز (اسلامی بہنیں ) کے تحت ملک و بیرونِ ملک کی تمام اسلامی بہنوں کے لئے کورس ”فیضانِ تلاوتِ قرآن “ مرتب کیا گیا ہے جس کا آغاز 14 فروری 2026ء کو ہوگا۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کورس کی مدت 20 اور 30 دن ہوگی جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

دورانیہ: 20 دن کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ اور 30 دن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 15 منٹ ہوگا۔

خصوصیات: الْحَمْدُلِلّٰہ! اس کورس میں روزانہ قراٰنِ پاک کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قرآنی واقعات کا بیان، رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعا ئیں مع عوامی مسائل اور اُن کا حل سیکھنے کا موقع ملے گا ۔

کورس میں داخلہ لینے کی اہلیت :تمام اسلامی بہنوں کے لئے، تو جلدی کیجئےکہیں دیر نہ ہوجائے۔

داخلے کے لئے رابطہ : اسلامی بہنیں اپنی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔

اسلامی بہنیں اس ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتیں ہیں:

Ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی   کورسز (اسلامی بہنیں ) نے ملک وبیرونِ ملک کی تمام اسلامی بہنوں کے لئے کورس”استقبال ِ ماہ رمضان“ مرتب کیا ہے جس کا آغاز 1 فروری اور اختتام 5 فروری 2026ء کو ہوگا۔

تفصیلی معلومات کے مطابق پاکستان میں اس کورس کا انعقاد وارڈ سطح پر اور اوورسیز میں ڈویژن سطح پر ہو گا جبکہ کورس کا دورانیہ روزانہ کم و بیش 1 گھنٹہ (60 منٹ) ہوگا۔

کورس کی خصوصیات:

اس کورس میں روزہ ، تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل ، استقبالِ ماہِ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟، رمضان افطار شیڈول، ماہ ِرمضان میں پڑھی جانے والی دعائیں وغیرہ اور اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ان شآءَ اللہُ الکریم ۔

کورس میں داخلہ لینے کی اہلیت: تمام اسلامی بہنوں کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔ تو جلدی کیجئےکہیں دیر نہ ہوجائے۔

داخلے کے لئے رابطہ : اسلامی بہنیں اپنی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔

اسلامی بہنیں اس ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتیں ہیں:

Ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net


پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسلامی بہنوں میں دینی تعلیمات عام کرنے، اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور  انہیں فرض علوم سکھانے بالخصوص دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسزو سیشنز منعقد کئے جاتے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

ماہِ دسمبر میں اسلامی بہنوں کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے کورسز وسیشنز کی مجموعی کارکردگی

کورس کی تعداد:86

مقامات کی تعداد: 6, 681

شرکاء کی تعداد : 1, 10, 063

سیشنز کی تعداد: 78

مقامات کی تعداد: 28, 435

شرکاء کی تعداد :1, 85, 635

(1)شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز :

دسمبر 2025ء، بیرونِ ملک میں ٹیچرزکے لئے ٹیچرٹریننگ کورس منعقد کیا گیا۔ یہ کورس آن لائن اور اردو زبان میں کروایا گیا۔

پاکستان میں ناظمات، اسٹاف اور اجیر اسلامی بہنوں کے لئےٹیچر ٹریننگ کورس،لرننگ سیشن و نظامت کورس منعقد کئے گئے۔ یہ سیشن و کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشن و کورسز اردو زبان میں منعقد کئے گئے۔

پاکستان

کورس کی تعداد: 2

مقامات کی تعداد:7

شرکاء کی تعداد: 85

سیشنز کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:1

شرکاء کی تعداد:79

اوورسیز

کورس کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:1

شرکاء کی تعداد: 2

مجموعی کارکردگی

کورس کی تعداد: 3

مقامات کی تعداد:8

شرکاء کی تعداد: 87

سیشنز کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:1

شرکاء کی تعداد:79

(2)شعبہ رہائشی کورسز :

دسمبر 2025ء، بیرونِ ملک میں تمام اسلامی بہنوں کے کورسز New year night ، Deeni Kam Course Prayer Enlightenment Course ، Faizan e Namaz course اور Faizan e surha noor course منعقد کئے گئے۔ یہ کورسز رہائشی اور اردو زبان میں کروائے گئے۔

پاکستان میں اصلاحِ اعمال،فیضانِ ایمانیات،نور کی چابی،نیو ائیر نائٹ،روشن راہیں (دارالمدینہ طالبات کے لئے)کورسز رہائشی اور اردو زبان میں منعقد کئے گئے۔

پاکستان

کورس کی تعداد:5

مقامات کی تعداد:13

شرکاء کی تعداد: 1, 349

اوورسیز

کورس کی تعداد: 9

مقامات کی تعداد:16

شرکاء کی تعداد: 492

مجموعی کارکردگی

کورس کی تعداد: 14

مقامات کی تعداد:29

شرکاء کی تعداد: 1, 841

(3)شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ :

دسمبر 2025ء، بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں (جنہوں نے مدنی قاعدہ پڑھا ہو اور ناظرہ قرآن کریم پڑھ سکتی ہوں) کے لئے مدنی قاعدہ کورس، قرآن ٹیچنگ کورس اور تجوید القرآن کورس منعقد کئے گئے۔ یہ کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو، بنگلہ، انگلش، پرتگال، تامل اور ہندی زبان میں منعقد کئے گئے۔

پاکستان میں یہ کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو،انگلش،سندھی اور بلوچی زبان میں کروائے گئے۔

پاکستان

کورس کی تعداد: 4

مقامات کی تعداد:864

شرکاء کی تعداد: 9, 125

اوورسیز

کورس کی تعداد: 5

مقامات کی تعداد:610

شرکاء کی تعداد: 6, 743

مجموعی کارکردگی

کورس کی تعداد: 9

مقامات کی تعداد:1, 474

شرکاء کی تعداد: 15, 868

(4)شعبہ روحانی علاج:

دسمبر 2025ء، بیرونِ ملک میں ایک کورس ہوا جبکہ پاکستان میں مدنی انتخاب میں سلیکٹ ہونے والی اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا۔یہ کورس فزیکل اور اردو زبان میں کروایا گیا۔

پاکستان

کورس کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:10

شرکاء کی تعداد: 107

اوورسیز

کورس کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:1

شرکاء کی تعداد:6

مجموعی کارکردگی

کورس کی تعداد: 2

مقامات کی تعداد:11

شرکاء کی تعداد: 113

(5)شعبہ کفن دفن:

دسمبر 2025ء، بیرونِ ملک میں عوام و ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے غسلِ میت و کفن کورس، نوحہ اور شریعت سیشن و کورس منعقد کئے گئے۔ یہ سیشن اور کورس فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشن و کورس اردو،انگلش اور بنگلہ زبان میں منعقد کئے گئے۔

پاکستان میں اسراف کورس ،ایصالِ ثواب کورس ،نوحہ اور شریعت تکفین کورس ،غسلِ میت و کفن کورس فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورسز اردو زبان میں منعقد کئے گئے۔

پاکستان

کورس کی تعداد:

مقامات کی تعداد:

شرکاء کی تعداد:

سیشنز کی تعداد: 5

مقامات کی تعداد:15, 774

شرکاء کی تعداد:72, 099

اوورسیز

کورس کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:95

شرکاء کی تعداد: 1, 873

سیشنز کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:41

شرکاء کی تعداد:811

مجموعی کارکردگی

کورس کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:95

شرکاء کی تعداد: 1, 873

سیشنز کی تعداد: 6

مقامات کی تعداد:15, 815

شرکاء کی تعداد: 72, 910

(6)شعبہ مدنی کورسز :

دسمبر 2025ء، بیرونِ ملک میں بچوں،تمام اسلامی بہنوں اور ذمہ داران کے لئے طہارت کورس، جادو اور جنات، کورس جنت کا راستہ ، فیضان ایمانیات، کفن دفن ، فیضان زکوۃ کورس، عشرہ مبشرہ،حسن کردار، قصیدہ بردہ ، نیکیاں اور نیتیں ، فیضان صحابیات ، تصوف اور تقلید، تربیتِ اولاد، خود کو سنواریں ، اذکارِ نماز، نماز درست کیجئے، جنت اور دوزخ کیا ہے؟، متفرق تفسیر کورسز، صحت مند زندگی، سیشن آسمانی سیر، کامیاب لوگ، خواتین اور اسلام ، فقہ شافعی ، علم نور ہے،عقیدہ ختم نبوت، آئیے نماز درست کریں، جنت اور دوزخ کیا ہے؟، اردو درجہ، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، مریض کی نماز، زندگی کی کہانیاں، اسراف و مہنگائی، فیضان درود و سلام، بیٹے کا کردار، علم نور ہے،عقیدہ ختم نبوت،Weekend Wisdom, role of daughter, Flower of Jannah, Social Media, path of Jannah, Other Language, Ture Friend’s Shine, Moral Development Stage of life, healthy life, winter camp, Marrige in Islam, Hidden well, Basic of Islam, New Year Resoulution سیشنز اور کورسز منعقد کئے گئے۔یہ سیشنز و کورسز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشنز و کورسز انگلش،اردو،بنگلہ،تامل،کریول،عربی اور بلوچی زبان میں منعقد کئے گئے۔

پاکستان میں یہ سیشنز اور کورسز فزیکل اور آن لائن منعقد کئے گئے نیز یہ سیشنز و کورسز اردو زبان میں کروائے گئے۔

پاکستان

کورس کی تعداد: 24

مقامات کی تعداد:3954

شرکاء کی تعداد: 45, 775

سیشنز کی تعداد: 11

مقامات کی تعداد:2103

شرکاء کی تعداد:25, 576

اوورسیز

کورس کی تعداد: 25

مقامات کی تعداد:331

شرکاء کی تعداد: 6, 045

سیشنز کی تعداد: 28

مقامات کی تعداد:201

شرکاء کی تعداد:3, 117

مجموعی کارکردگی

کورس کی تعداد: 49

مقامات کی تعداد:1728

شرکاء کی تعداد: 26, 870

سیشنز کی تعداد: 39

مقامات کی تعداد: 882

شرکاء کی تعداد: 12, 886

(7)شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ:

دسمبر 2025ء، پاکستان میں بچوں کے لئے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت اورعقیدہ ختمِ نبوت سیشن منعقد کئے گئے۔ یہ سیشن فزیکل اور اردو زبان میں کروائے گئے۔

پاکستان

سیشنز کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد: 8, 022

شرکاء کی تعداد: 76, 379

مجموعی کارکردگی

سیشنز کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:8, 022

شرکاء کی تعداد: 76, 739

(8)شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز:

دسمبر 2025ء، بیرونِ ملک میں طالبات ، ناظمات اور معلمات کے لئے فہمِ قرآن سیشن منعقد کیا گیا ۔ یہ سیشن فزیکل کروایا گیا نیز یہ سیشن اردو اور انگلش زبان میں منعقد کیا گیا ۔

پاکستان میں طالبات دیگر عملہ اور اسلامی بہنوں کے لئے کے لئے فیضان زکوۃ سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن فزیکل کروایا گیا نیز یہ سیشن اردو زبان میں منعقد کیا گیا ۔

پاکستان

سیشنز کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد: 612

شرکاء کی تعداد: 38666

اوورسیز

سیشنز کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:13

شرکاء کی تعداد: 386

مجموعی کارکردگی

سیشنز کی تعداد: 2

مقامات کی تعداد:625

شرکاء کی تعداد: 39052

(9)شعبہ نیو سوسائٹیز :

دسمبر 2025ء، پاکستان میں بچوں اور اسلامی بہنوں کے لئے جادو اور جنات، نماز درست کیجئے، ثواب، نیکیاں اور نیتیں، ازکار نماز، جنت کا راستہ، آخری نبی، طہارت کورس، اسلامی بہنوں کے مخصوص مسائل، زکوٰۃ کورس، کفن دفن تربیت، basics of Islam New year Resulution، درودِ پاک کے فضائل، صفائی نصف ایمان، کفن دفن کورس، نوحہ اور شریعت، ایصالِ ثواب سیشنز اور کورسز منعقد کئے گئے۔

پاکستان

کورس کی تعداد:6

مقامات کی تعداد:36

شرکاء کی تعداد: 910

سیشنز کی تعداد: 11

مقامات کی تعداد:51

شرکاء کی تعداد:467

(10)شعبہ تعلیم:

دسمبر 2025ء، پاکستان میں اسٹوڈنٹس،ٹیچرز، پرنسپلز، ڈاکٹرز اور نرسز کے لئے Tolerance اور Winter Campsکورس اورسیشن کروائے گئے۔ یہ کورس و سیشن فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ کورس و سیشن اردو زبان میں منعقد کئے گئے۔

بیرونِ ملک میں اسٹوڈنٹس کے لئے Seerah of the Prophet،katame nabuwat finality of the last prophet،غوث پاک، qualities of a good student، نماز کا عملی طریقہ، کامیاب لوگ،The Great Mawlid، The blessed mawlid، Aqeeda Khatam e Nabuwat، secondary، The great daughter، how to be a good student، A woman’s asset، Seerat e Mustafa اور higher secondary سیشنز منعقد کئے گئے۔ یہ سیشنز فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشنز انگلش،اردو اور بنگلہ زبان میں منعقد کیے گئے۔

پاکستان

کورس کی تعداد:1

مقامات کی تعداد:193

شرکاء کی تعداد: 2,000

سیشنز کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:391

شرکاء کی تعداد:1, 500

اوورسیز

سیشنز کی تعداد: 17

مقامات کی تعداد:121

شرکاء کی تعداد:1, 872

مجموعی کارکردگی

کورس کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:193

شرکاء کی تعداد: 2, 000

سیشنز کی تعداد: 18

مقامات کی تعداد:512

شرکاء کی تعداد:3, 372

(11)شعبہ حج و عمرہ:

دسمبر 2025ء، پاکستان میں عمرہ پر جانے والی اسلامی بہنوں اور ذمہ داران اسلامی بہنوں کے لئے حج وعمرہ سیشن اور رفیق الحرمین کورس منعقد کئے گئے۔ یہ سیشن و کورس فزیکل اور آن لائن کروائے گئے نیز یہ سیشن و کورس اردو زبان میں منعقد کئے گئے۔

پاکستان

کورس کی تعداد: 1

مقامات کی تعداد:20

شرکاء کی تعداد: 172

سیشنز کی تعداد: 2

مقامات کی تعداد:368

شرکاء کی تعداد:3, 735