شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 25، 26 اور 27 جنوری 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نزد ذبح خانہ گجرات، پنجاب میں روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں گجرات ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے شعبے کی نئی اپڈیٹس کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی جن میں تعویذات لکھنا، دم کرنا، کاٹ کرنا اور اس کی چند احتیاطیں شامل تھیں۔

دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کرتے ہوئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)