22 شعبان المعظم, 1446 ہجری
ضلع نارووال، پنجاب کے علاقے گنج حسین آباد میں 3
دن کا روحانی علاج کورس
Wed, 19 Feb , 2025
2 days ago
ضلع نارووال، پنجاب کے علاقے گنج حسین آباد میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے تحت ماہِ
فروری 2025ء میں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ ڈویژن
کےمختلف شعبہ جات سے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق کورس کا دورانیہ 15 تا 17
فروری 2025ء تک رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری
مدنی نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر
اُن کی رہنمائی کی۔