
ہمارے اسلاف نے اشاعتِ علمِ دین کا جذبہ رکھتے
ہوئے لوگوں کو علمِ دین کے نور سے روشناس کرنے کے لئے کتابیں تحریر کیں تاکہ علمِ دین کا خزانہ آنے
والی نسلوں تک پہنچ جائے۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اور
اپنے تحریری کام کو مزید آگے بڑھانے کے لئے 17 فروری 2025ء بروز پیر امیرِ
اہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بیرونِ ملک سفر پر تشریف لے جا چکے ہیں۔
دورانِ سفر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے اپنا وڈیو پیغام جاری
کیا جس میں انہوں نے رمضانُ المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:رمضانُ
المبارک کے بھی کیا کہنے ہیں، ہر گھڑی رحمت بھری ہے، نفل کا ثواب
فرض کے برابر، فرض کا ثواب 70 گناہ اور عرش اٹھانے والے فرشتے روزہ داروں کی دعا
پر آمین کہتے ہیں۔اس کے علاوہ حدیثِ مباکہ بھی بیان کی جس کا مفہوم ہےکہ:رمضان کے
روزہ داروں کے لئے مچھلیاں افطار تک مغفرت کی دعا کرتی رہتی ہیں۔
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بتایا کہ میں بیرونِ ملک جارہا ہوں اور نیت
ہے کہ ان شآّء اللہ الکریم رمضانُ المبارک کا چاند کراچی میں دیکھوں
کیوں کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہزاروں عاشقانِ رسول پورے ماہِ
رمضان کے اعتکاف کے لئے آرہے ہیں ان شآء اللہ میری بھی نیت ہے،آپ بھی ہمت کیجئے۔
عرسِ حضرتِ لعل شہباز قلندر جاری، آج رات فیضانِ
مدینہ سیہون شریف میں اجتماع ہوگا

عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃُ اللہِ علیہ کا 773 واں عرس آج سے شروع ہوگا، اس
موقع پر ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کے سلسلے میں آج 17 فروری 2025ء کی رات دعوتِ اسلامی کی مجلس
مزاراتِ اولیاء کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ سیہون شریف میں عظیم
الشان سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا۔
اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی اطہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز عشاء کی نمازکے بعد
تلاوت و نعت سے ہوگا ۔
سید عثمان مروند المعروف حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃُ اللہِ علیہ 7 صدیوں قبل جب سندھ کے علاقے سیہون
پہنچے تو لوگ آگہی کے اجالوں سے دور بے راہ روی کے اندھیروں میں زندگی بسر کر رہے
تھے، آپ نے سیہون میں سکونت اختیار کی اور اللّٰہ اور اس کے آخری نبی کے فرمان کو
لوگوں تک ایسا پہنچایا کہ آج بھی دنیا بھر سے لوگ سیہون پہنچ کر عقیدت و احترام کا
اظہار کرتے ہیں۔
مکتبۃ المدینہ کی جانب سے ”اسلامی بیانات جلد 18“ چَھپ
کر منظر عام پر آچکی ہے

دنیا
بھر میں جس طرح اسلامی بھائیوں کے ہفتہ
وار سنّتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ ہوتا ہے اسی طرح اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار
اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے ، اِن اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کے ذریعے دین ِ
اسلام کے احکامات عوام و خواص تک پہنچائے جاتے ہیں اور اُ ن کو باعمل مسلمان بننے
کا ذہن دیا جاتا ہے۔ سنّتوں بھرے بیانات کی اسی اہمیت کے پیشِ نظراسلامک ریسرچ
سینٹر ”المدینۃ
العلمیۃ“
نے ایک ذیلی شعبہ ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی“قائم کیاتاکہ بیانات میں مستند
مواد، موثرترغیبات اورزندگی بدل دینے والے جملے شامل کرکے نیکی کی دعوت کو نہایت
عمدہ طریقے سے لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔
پاکستان
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے بیانات کتابی صورت
میں شائع کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 332 صفحات پر مشتمل کتاب بنام” اسلامی بیانات جلد 18“ منظر
عام پر آچکی ہے ۔ اس کتاب میں رمضان المبارک تا ذوالحجۃ الحرام 1446ھ کے4 ماہ کے
اصلاحی موضوعات پر 16 بیانات شامل کئے گئے ہیں۔
اس
نئی کتاب
کو مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً 500 روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔
لیاقت باغ مری روڈ راولپنڈی میں دعوتِ اسلامی کے تحت شب براءت
اجتماع کا اہتمام
.jpg)
لیاقت باغ مری روڈ راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت14فروری2025ء بروز جمعرات 15 شعبان شب براءت
اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں راولپنڈی سٹی اور اطراف سے کثیر عاشقان رسول سمیت جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (بوائز) کے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام ، قاری صاحبان،
مقامی علمائے کرام اور شخصیات نے شرکت کی ۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز اللہ عزوجل کے
پاک کلام قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ( تین قبریں تین نصیحتیں ) کے موضوع پر بیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کے بارے
میں ذہن دیا۔
اس
موقع پر ہفتہ وار اجتماع میں پڑھے جانے
والے درودِ پاک پڑھائے گئے اور ذکر اللہ ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت
انگیز دعا بھی کروائی۔صلوٰۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا جس کے بعد عاشقانِ
رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
.jpg)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں13 فروری 205ء بمطابق 15 شعبان 1446ھ کی رات”شب براءت“ کے
سلسلے میں ہونے والے پُر کیف اور پُر نور اجتماع کا آغاز بعد نماز عصر ہواجہاں کراچی
کے مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول جوق در جوق عصر کی نماز سے قبل ہی پہنچنا شروع
ہوگئے جس میں بچے، بڑے، بزرگ، اسپیشل پرسنز بھی شامل تھے۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، اراکین شوریٰ اور دیگرمبلغین بھی موجود تھے۔
نگرانِ
شوریٰ کے بیان کے بعد دعائے افطار کا اہتمام ہوا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رقت انگیز
دعا کروائی جبکہ عاشقان رسول نے نفل روزے کی افطاری بھی کی۔ بعد نماز مغرب ”شب
براءت“ کے موقع پر خصوصی نوافل کی ادائیگی کا سلسلہ ہوا جس میں سینکڑوں عاشقانِ
رسول شریک ہوئے اور اللہ پاک کی بارگاہ میں دعائیں کیں۔
”شب
براءت“
کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع کا باقاعدہ آغاز بعد نماز عشاء تلاوت قرآنِ پاک سے
ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
عظیم
الشان سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی مذاکرہ بھی ہوا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت
حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اپنی قیمتی ملفوظات سے نوازااور
انہیں توبہ و استغفارکرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے سنتوں پر عمل کرنے اور نماز کی
پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ نگران شوریٰ نے بھی اپنے مخصوص انداز میں سنتوں
بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو اپنے گناہوں سے توبہ کرنے اور سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے
کی ترغیب دلائی۔
بعد
نماز عشاء شروع ہونے والے عظیم الشان اجتماع کا اختتام وقت سحر ہوا ۔ اختتام پر
اللہ پاک کے حضور دینِ اسلام کی سربلندی، ایمان کی سلامتی، ملک میں امن و امان،
ترقی و خوشحالی، بیمار و پریشان حال افراد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔آخر میں
صلوۃ و سلام اور لنگر کا سلسلہ ہوا۔

دین ِاسلام کے پانچ ارکان ہیں جن میں سے دوسرا
رکن ”نماز“ ہے۔ ہر عاقل و بالغ مسلمان مرد و عورت پر دن میں پانچ نمازیں
فرض ہیں۔
دین اسلام میں جہاں نماز کی پابندی کرنے والوں
کو خوشخبری سنائی گئی ہے اور جنت کا وعدہ کیا گیا ہے وہیں نماز کو سُستی کی وجہ سے
چھوڑنے اور قضا کرنے والوں کو اللہ پاک کے عذاب اور غضب سے ڈرایا گیا ہے۔
عاشقان ِرسول کو نماز کا پابند بنانے اور نماز
چھوڑنے کے عذاب سے ڈرانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”بے نمازی کی سزائیں“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربّ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”بے نمازی کی سزائیں“ پڑھ
یا سن لے اُسے پکّا نمازی بنا اور اس کی ماں باپ سمیت بےحساب بخشش فرما۔ اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

23 جنوری 2025ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے 18 فروری 2025ء کو ہونے والے اجتماع کے متعلق کلام کیا جس میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران
عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ
ہیں: ٭کتنے مقامات پر اجتماعات منعقد ہوں گے؟٭کس سطح پر اجتماعات ہوں گے؟٭اجتماعات
میں اسلامی بہنوں کی تعداد کے اہداف۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں جاپان
جانے والی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کا 22 جنوری 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا
گیا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی
دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 22 جنوری 2025ء کو آن لائن مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں بنگلہ دیش کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بنگلہ دیش کے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا
حل بیان کیا اور حکمتِ عملی کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت دینی کاموں میں کیا کیا مدد درکار ہے اس پر
مشاورت کی۔

دنیا بھر کے لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری 2025ء کو USA (United States of America) میں اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا۔
معمول کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن
کی گئی اور اسلامی بہنوں نے حضور پُر نور صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان
کیا۔
اختتام پر ہفتہ وار اجتماع میں پڑھائے جانے والے
درودِ پاک پڑھے گئے اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ
دعا کروائی۔

یورپین ملک فرانس میں دعوتِ اسلامی کے تحت
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 21 جنوری 2025ء کو آن
لائن میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ فرانس سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت
ہوئی۔
میٹنگ کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے فرانس میں ہونے والے دینی کاموں میں درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے تیار کرنے سمیت دیگر موضوعات پر تبادلۂ خیال
کیا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں شادی خانہ آبادی کے
موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کو بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ گھروں میں محافل نعت منعقد کرنا ہے
تاکہ گھروں میں موجود خواتین کو دینِ
اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے۔
اسی سلسلے میں 20 جنوری 2025ء کو کراچی کے علاقے
کلفٹن میں ایک اسلامی بہن کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں بالخصوص نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔
تلاوت و نعت سے محفلِ نعت کا آغاز کرنے کے
بعد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔