ہمارے اسلاف نے اشاعتِ علمِ دین کا جذبہ رکھتے
ہوئے لوگوں کو علمِ دین کے نور سے روشناس کرنے کے لئے کتابیں تحریر کیں تاکہ علمِ دین کا خزانہ آنے
والی نسلوں تک پہنچ جائے۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اور
اپنے تحریری کام کو مزید آگے بڑھانے کے لئے 17 فروری 2025ء بروز پیر امیرِ
اہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بیرونِ ملک سفر پر تشریف لے جا چکے ہیں۔
دورانِ سفر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے اپنا وڈیو پیغام جاری
کیا جس میں انہوں نے رمضانُ المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:رمضانُ
المبارک کے بھی کیا کہنے ہیں، ہر گھڑی رحمت بھری ہے، نفل کا ثواب
فرض کے برابر، فرض کا ثواب 70 گناہ اور عرش اٹھانے والے فرشتے روزہ داروں کی دعا
پر آمین کہتے ہیں۔اس کے علاوہ حدیثِ مباکہ بھی بیان کی جس کا مفہوم ہےکہ:رمضان کے
روزہ داروں کے لئے مچھلیاں افطار تک مغفرت کی دعا کرتی رہتی ہیں۔
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بتایا کہ میں بیرونِ ملک جارہا ہوں اور نیت
ہے کہ ان شآّء اللہ الکریم رمضانُ المبارک کا چاند کراچی میں دیکھوں
کیوں کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہزاروں عاشقانِ رسول پورے ماہِ
رمضان کے اعتکاف کے لئے آرہے ہیں ان شآء اللہ میری بھی نیت ہے،آپ بھی ہمت کیجئے۔