لیاقت باغ مری روڈ راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت14فروری2025ء بروز جمعرات 15 شعبان شب براءت اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں راولپنڈی سٹی اور اطراف سے کثیر عاشقان رسول سمیت جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (بوائز) کے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام ، قاری صاحبان، مقامی علمائے کرام اور شخصیات نے شرکت کی ۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ( تین قبریں تین نصیحتیں ) کے موضوع پر بیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کے بارے میں ذہن دیا۔

اس موقع پر ہفتہ وار اجتماع میں پڑھے جانے والے درودِ پاک پڑھائے گئے اور ذکر اللہ ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت انگیز دعا بھی کروائی۔صلوٰۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا جس کے بعد عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)