دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں جاپان جانے والی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کا  22 جنوری 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور جاپان میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام بڑھانے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے اس پر مشاورت کی۔