دین ِاسلام کے پانچ ارکان ہیں جن میں سے دوسرا رکن ”نماز“ ہے۔ ہر عاقل و بالغ مسلمان مرد و عورت پر دن میں پانچ نمازیں فرض ہیں۔

دین اسلام میں جہاں نماز کی پابندی کرنے والوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے اور جنت کا وعدہ کیا گیا ہے وہیں نماز کو سُستی کی وجہ سے چھوڑنے اور قضا کرنے والوں کو اللہ پاک کے عذاب اور غضب سے ڈرایا گیا ہے۔

عاشقان ِرسول کو نماز کا پابند بنانے اور نماز چھوڑنے کے عذاب سے ڈرانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ بے نمازی کی سزائیں پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربّ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہبے نمازی کی سزائیں پڑھ یا سن لے اُسے پکّا نمازی بنا اور اس کی ماں باپ سمیت بےحساب بخشش فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download