فیضانِ صحابیات P.I.B، کراچی میں 20 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی و انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی اراکین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی کی اراکین نے بالمشافہ جبکہ بیرونِ شہر اور بیرونِ ملک کی اراکین نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ سلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حضرت سیّدنا عمر بن عبد العزیز رحمۃُ اللہِ علیہ اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے فرامین سے اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حضرت سیّدنا عمر بن عبد العزیز رحمۃُ اللہِ علیہکا قول بیان کیا: اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں اللہ پاک سے ڈرو اور اس کی گرفت میں تاخیر کی وجہ سے اس کی خفیہ تدبیر سے بے خوف نہ رہو کیونکہ گرفت کرنے میں جلدی وہی کرتا ہے جو موت سے ہمکنار ہونے والا ہو اور اللہ پاک موت سے پاک ہے ۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اورسیز میں اپنے اپنے شعبوں کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 2025ء میں شعبہ جات کو جو اہداف دیئے گئے ہیں اُن کی تکمیل کے لئے ملکوں کی نوعیت کے اعتبار سے تقسیم کاری پر مشاورت ہوئی۔


دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2025ء کو شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کا آن لائن ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں دورہ حدیث شریف کی طالبات نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”دعوتِ اسلامی پر استقامت اور وفاداری“ کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات کو اپنی عملی کیفیت مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پر استقامت پانے اور دینی کام کرنے کے حوالے سے طالبات کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2025ء کو شعبہ فیضانِ صحابیات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبے کے متعلق مختلف نکات پر صوبائی نگران اسلامی بہنوں سے کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭فیضانِ صحابیات کے لئے کہاں کہاں پلاٹ لے لئے گئے ہیں؟٭کن مقامات پر فیضانِ صحابیات کی بلڈنگ تیار ہو گی؟٭کون کون سے فیضانِ صحابیات تکمیل کے مراحل میں ہیں؟۔


دنیا بھر کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات قائم ہیں جن میں سے ایک شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم بھی ہے۔

اسی سلسلے میں 16 جنوری 2025ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالمدینہ کے سسٹم میں مزید بہتری لانے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے اس پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

16 جنوری 2025ء کو ملکی و عالمی سطح پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ رکھنے والے عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں  اہم ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں سمیت سال 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز لاہور کے ناظمین اور مدرسین کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

اجتماع کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں 1 ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق حاضرین کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شہیدانِ دعوتِ اسلامی حاجی اُحد رضا عطاری اور محمد سجاد رضا عطاری کے لئے باغ گل بیگم، نیو مزنگ، لاہور میں قائم اُن کی رہائش گاہ پر ایصالِ ثوب اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں مرحومین کے عزیز و اقاریب اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کے بعد ایصالِ ثواب و فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اختتام ی دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علمِ توقیت وفلکیات میں شَغَف رکھنے والے درسِ نظامی کے طلبۂ کرام و علمائے کرام اور دنیاوی اعتبار سے میٹرک پاس اسٹوڈنٹس کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت مختلف مقامات پر 7 دن کا ”توقیت و فلکیات کورس“ہونے جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ فلکیات کے تحت پاکستان بھر میں ہونے والا ”توقیت و فلکیات کورس“13 فروری تا 20 فروری 2025ء تک جاری رہے گا جبکہ کلاس کی ٹائمنگ روازانہ صبح 8:30 سے 12:30 تک ہوگی۔اس مکمل کورس میں کتاب ”نصاب توقیت“ پڑھائی جائے گی جو کہ مکتبۃ المدینہ سے بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس کورس میں عاشقانِ رسول کو مختلف چیزیں سیکھنے کو ملیں گی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا٭دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمت قبلہ معلوم کرنا٭سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا فارمولا٭چھے ماہ کا دن چھے ماہ کی رات کہاں ، کیسےاور کیوں ہوتی ہے٭دن رات کیسے بنتے ہیں ٭دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں٭سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں٭جنوبی ممالک میں دسمبر میں گرمی اور جون میں سردی کیوں ہوتی ہے٭چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں نظر آتا ہے۔

یہ کورس پاکستان کے 14 مختلف مقامات پر منعقد کیا جائے جن کی تفصیل یہ ہے:٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور٭جامعۃالمدینہ اوکاڑہ٭جامعۃالمدینہ فیضانِ بغداد کراچی٭جامعۃالمدینہ ڈیفنس لاہور ٭جامعۃالمدینہ حیدرآباد٭جامعۃالمدینہ خانیوال٭جامعۃالمدینہ فیضانِ عطار تاندلیانوالہ٭جامعۃالمدینہ فیضانِ امام غزالی شیخوپورہ ٭جامعۃالمدینہ فیضانِ غوث الاعظم ولیکا کراچی٭جامعۃالمدینہ فتح پور کمال٭جامعۃالمدینہ چکوال٭جامعۃالمدینہ کبیر والا٭جامعۃالمدینہ بہارِ مدینہ کراچی۔

توقیت و فلکیات کورس میں داخلہ اس لنک کے ذریعے کروائیں


ملتان دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں Meet UPہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔Meet UP کا مقصد شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا جس میں مساجد اور مدارس کی تعمیر، نئے مسلمانوں کی مدد اور فلاحی منصوبوں میں تعاون شامل ہے۔

نگرانِ شوریٰ نے اپنی تربیتی گفتگو میں صبر و شکر کی اہمیت پر زور دیا اور شرکاکو اپنی زندگیوں میں اس اہم وصف کو اپنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں کامیاب زندگی گزارنے کے لئے انسان کو اپنی خواہشات کے ساتھ ساتھ اللہ کی رضا کی کوشش بھی کرنی چاہیے۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری، نگرانِ پنجاب حاجی محمد اسلم عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے نگران مجلس سمیت ایگریکلچر انڈسٹری کی اہم شخصیات، سولیکس ایگرو کیمیکل گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین الطاف شاہد صاحب، پاکستان کراپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین راؤ افضل ، سن کراپ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ڈاکٹر شفیق پتافی ، ہمسن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عبدالحمید، گبز فوڈ انڈسٹری کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار، رائز اے جی کے C.E.O غلام فرید اور 20 سے زائد ایگریکلچر کمپنیز کےC.E.O,s بھی شریک ہوئے۔

اس Meet UPمیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت ایگریکلچر کے شعبے میں دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے شرکاکو مزید بریفنگ دیتے ہوئے انہیں فلاحی منصوبوں میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔ شرکا نے اسلامی اصولوں کے مطابق ایگریکلچر اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

اختتام پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےدعا کروائی اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔


آج 13 جنوری کی رات شبِ برأت کی رات ہے۔ یہ رات بڑی مقدس ہے اور خوب عبادت کی رات ہے۔ ا س مناسبت سے دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ مرکزی اجتماع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوگا جس  میں شیخِ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور ان کے جانشین حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری خصوصی طور پرشرکت فرمائیں گے۔

اجتماع تین نشستوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلی نشست عصر کی نماز کے بعد شروع ہوگی جس میں نفل اعتکاف کرتےہوئے عاشقانِ رسول مناجاتِ افطار میں شرکت کریں گے اور شیخِ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہمراہ اپنے رب کے حضور گڑگڑاتے ہوئے دعائیں التجائیں کریں۔

دوسری نشست مغرب کی نمازکے فورا ً ہوگی جس میں 6 نوافل، سورۂ یٰسین شریف کی تلاوت اور دعائے نصفِ شعبان کا سلسلہ ہوگا۔ اس نشست کے اختتام پر موجود تمام ہی عاشقانِ رسول کے لئے رات کے کھانے کے لئے لنگر کا وسیع اہتمام ہوگا ۔ بعد ازاں تمام عاشقانِ رسول باجماعت عشاء کی نماز ادا کریں گے۔

بعد نماز عشاء اجتماع کی تیسری نشست شروع ہوگی جس میں تلاو ت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ بیان کے بعد شیخِ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرہ فرمائیں گے اور عاشقانِ رسول و کالرز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

مدنی مذاکرے کے اختتام پر مقدس رات کی برکتوں کو سمیٹنے کے لئے اجتماعی ذکر ہوگا اور رقت انگیز دعا پر اِس تیسری نشست کا اختتام ہوجائے گا۔ تیسری نشست کے اختتام پر صلوۃ التسبیح بھی ادا کی جائے گی جبکہ تمام عاشقانِ رسو ل کوتیسری نشست کے بعد بھی لنگر پیش کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے تمام شہروں اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بیشتر مقامات پر عاشقانِ رسول کے لئے مساجد میں چھ نوافل پڑھنے کا اہتمام ہوگا جبکہ فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ ہونے والے اجتماعِ شبِ برأت کی تیسری نشست میں بھی عاشقانِ رسول مختلف علاقوں کے گراؤنڈ اور شادی ہالز میں جمع ہوکر شرکت کریں گے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت آسٹریلیا کے اسلامک سینٹر فیضانِ مدینہ Lakemba Sydney میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں بچوں کو نماز کا پریکٹیکل کروایا گیاجس میں نیت کرنا، قیام، قراءت، رکوع اور سجود سمیت دیگر ارکانِ نماز سکھائے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کی جامع مسجد منت علی شاہ نارائن گنج میں ایک دن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں مبلغین و ذمہ داران دعوتِ اسلامی سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ عبد المبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکاکو اپنے اپنے علاقوں میں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔