دعوتِ اسلامی نے پاکستان سمیت بیرونِ ممالک میں
بھی مختلف تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں جہاں طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے
ساتھ ساتھ انہیں معاشرے کا ایک باکردار شخص بنایا جاتا ہے۔
انہیں تعلیمی اداروں سے اپنی تعلیم مکمل کرنے
والے طلبہ کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”GRADUATION
CEREMONY“ہونے جارہا ہے جس
کا انعقاد ایسٹ افریقہ کے ملک مارشس (Mauritius) میں ہوگا۔
معلومات کے مطابق یہ پروگرام J&J Auditorium, Vacoas-Phoenix, Mauritius میں 25 جنوری 2026ء کی صبح 10 بجے شروع ہوگا جس
میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے بعد بیان
کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں خصوصی آمد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمد عمران عطاری سلمہ
الباری کی ہوگی جبکہ مقامی ذمہ داران، اسٹوڈنٹس اور بزنس مین سمیت
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔
19 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ
اسلامی کے تحت جڑانوالہ، پنجاب میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں بستہ ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران صوبائی ذمہ دار مولانا انیس مدنی عطاری نے ذمہ داران کی رہنمائی کی اور انہیں اپنے اپنے
علاقوں میں جاکر شعبہ روحانی علاج کے
بستوں کو مضبوط کرنے اور شعبے کی سابقہ
کارکردگی ممتاز کرنے کا ذہن دیا نیز شرعی
تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ آنے والے
مریضوں سے اچھے انداز میں بات کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔ (رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بہاولپور ، پنجاب میں بیمار اسلامی بھائیوں کے
لئے ”دعائے شفاء اجتماع“ کا اہتمام
19 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ
روحانی علاج کے تحت بہاولپور ، پنجاب میں مصیبت زدہ، پریشان حال اور بیمار اسلامی بھائیوں کے
لئے ”دعائے شفاء اجتماع“ کا اہتمام
کیا گیا ۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس اجتماعِ پاک
میں صوبائی ذمہ دار پنجاب مولانا انیس عطاری مدنی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو صبر کرنے کا ذہن
دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں آنے والے اسلامی بھائیوں کو اُن کے
مریضوں کے لئے تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے اور اُن کا استخارہ کرنے کے بعد کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج
پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل
آباد، پنجاب میں 18 جنوری 2026ء کو ایک ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں صوبائی اور
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔
رکنِ
شوریٰ نے ذمہ داران کو اپنے اپنے ڈویژنز
میں جاکر شعبہ روحانی علاج کے بستوں کو
مضبوط کرنے اور شعبے کی سابقہ کارکردگی
ممتاز کرنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے
کے ساتھ آنے والے مریضوں سے اچھے انداز
میں بات کرنے کا طریقہ بتایا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔ (رپورٹ: مولانا محمدانیس عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
17 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی
کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی اور ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا
عطاری مدنی نے بیان کرتے ہوئے ذمہ داران
کی رہنمائی کی اور انہیں اپنے اپنے ڈویژنز میں جاکر شعبہ روحانی علاج کے بستوں کو مضبوط کرنے نیز
شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ آنے
والے مریضوں سے اچھے انداز میں بات کرنے کا طریقہ بتایا۔
مختلف ممالک موزمبیق، تنزانیہ، نیدرلینڈ اور
فلپائن سے آئے ہوئے عالمِ دین اور دیگر اسلامی بھائیوں کےلئےدعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مختلف زبانوں
میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعاف کروایا اور انہیں سائن لینگویج کے چند اشارے
بھی سکھائے جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جھمرہ ٹاؤن، فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز کے
درمیان ”اجتماعِ معراج“ کا انعقاد
فیصل آباد، پنجاب کے علاقے جھمرہ ٹاؤن میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں ”اجتماعِ معراج“ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔
اجتماع کے دوران فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد
نعمان بدر عطاری ڈیف کے ڈویژن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی
کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے رمضان اعتکاف میں شرکت کرنے اور رمضان عطیات میں
اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈویژن گجرات میں میٹنگ، سٹی، ڈویژن و ٹاؤن ذمہ
دار ان اور ناظمِ اعلیٰ شریک
21 جنوری 2026ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈویژن گجرات میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سٹی،
ڈویژن و ٹاؤن ذمہ دار ان اور ناظمِ اعلیٰ شریک ہوئے۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد اقبال
عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے انہیں شعبے کے
دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت 20 جنوری 2026ء کو ڈویژن گجرانوالہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سٹی، ڈویژن اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے متعلق کلام کیا اور انہیں شعبے کے دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
صوبہ خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کے
لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری 2026ء کو پشتو زبان میں ایک کورس
کروایا گیا۔
کورس میں شعبے کے معلم مولانا عبد اللہ خان عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں نماز، وضو اور غسل کے ضروری مسائل بتائے نیز نماز کا عملی طریقہ
بھی سکھایا۔
اسی طرح معلم مولانا عبد اللہ خان عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی
کے تنظیمی طریقۂ کار کے بارے میں بھی بتایا اور اُن کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اختتام پر تمام عاشقانِ رسول کا ٹیسٹ لیا گیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے نیز
جامعۃالمدینہ بوائز میں داخلہ لینے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں 7 دن کا
رہائشی اشاروں کی زبان (Sign Language) کا کورس ہونے جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز آج
مؤرخہ 23 جنوری 2026ء سےہوگا۔
اس کورس کا مقصد عمومی اسلامی بھائیوں کو اشاروں
کی زبان سکھانا ہے تاکہ وہ اسپیشل پرسنز سے مؤثر انداز میں گفتگو کرکے اُن کے
درمیان نیکی کی دعوت عام کریں اور انہیں فرض علوم سکھاسکیں۔
یہ کورس اسپیشل پرسنز کو اعتکاف کروانے، قافلوں
میں سفر کروانے اور انہیں دینی ماحول سے منسلک کرنے کا بہترین ذریعہ ہے تاکہ وہ
بھی معاشرے کے بااخلاق، باکردار اور باعمل بن سکیں ۔(رپورٹ: سید عمیر عطاری نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اس ہفتے کا رسالہ ” جو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی پسند وہ اپنی پسند “
سچا مسلمان
وہی ہے جو اپنی خواہشات کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
سنت کے تابع کر دے کیونکہ آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی پسند میں اللہ پاک کی رضا پوشیدہ ہے۔ جب بندہ اپنی پسند چھوڑ کر محبوبِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند اختیار
کر لیتا ہے تو اس کی زندگی میں سکون، دل میں نور اور اعمال میں برکت آ جاتی ہے۔
آقا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند اپنانا دراصل سنتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کا
عملی اظہار ہے۔ چاہے وہ عبادات ہوں، معاملات ہوں، اخلاق ہوں یا رہن سہن۔ہر شعبۂ
زندگی میں اگر معیار سنت بن جائے تو انسان خود بخود خیر و بھلائی کی راہ پر چل
پڑتا ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو بندے کو اللہ پاک کے قریب اور آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت کا
حق دار بناتا ہے۔
راہِ
سنت پر چلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
عاشقان رسول کو 25 صفحات کا رسالہ ” جو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند وہ اپنی پسند “پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربِّ
کریم ! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ ” جو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسند وہ اپنی پسند “پڑھ
یا سن لے اُسے صحابہ واہل بیت کے عشق رسول سے حصہ عطاکر اور اُس کو ماں باپ اور
خاندان سمیت بے حساب جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami