22 شعبان المعظم, 1446 ہجری
گوجرانوالہ، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں 25، 26 اور 27 جنوری 2025ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن کا روحانی علاج
کورس ہوا جس میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
دورانِ کورس شعبے کے ذمہ دار محمود احمد عطاری
نے مختلف امور پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے، دم و
کاٹ کرنے کا طریقہ اور اس کی چند احتیاطوں کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے
آگاہی سمیت دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)