
صوبہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں ایک شخصیت
اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر 8 فروری 2025ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس
میں علاقے کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

سکھر ڈویژن، سندھ میں اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 8 فروری 2025ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی
جس میں سکھر اور گھوٹکی کی اسلامی بہنیں سمیت تمام شعبہ جات کی ذمہ داران و و یوسی
سطح تک کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا اور انہیں نئے مقامات پر اجتماعات شروع کروانے
کے اہداف دیئے۔

غریب آباد، نواب شاہ میں موجود بےنظیر سینٹر کے
قریب مدرسۃالمدینہ گرلز میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 7 فروری 2025ء کو سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں بھی شریک ہوئیں۔
حلقے کے آغاز میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”دنیا کی محبت اور آخرت کی تیاری“ کے موضو ع پر بیان کرتے
ہوئے حاضرین کو اپنے دلوں میں اللہ و رسولعزوجلّ و صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کرنے اور اپنی آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن
دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کرنے، فیضانِ نماز کورس کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات
میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ
صوبۂ سندھ اسلامی بہن نے دعا کروائی۔

7 فروری 2025ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت نواب شاہ، سندھ کے علاقےلنک روڈ میں قائم فاطمہ میموریل
ہسپتال کے قریب مدرسۃ المدینہ گرلز میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ نواب شاہ
ڈسٹرکٹ، نوشہرو فیروز کی ٹاؤن سطح تک کی ذمہ داران اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب
سے دینی کاموں میں درپیش مسائل بیان کئے گئے جس پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج
ذیل ہیں:
٭ذمہ داران سے بروقت رابطہ کرنا اور اسے مضبوط
رکھنا٭نگران اسلامی بہن کی جانب سے جو مدنی پھول ملیں انہیں ہر سطح کی ذمہ داران
تک پہنچانا٭رمضان ڈونیشن کے لئے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کرکے دونیشن
بڑھانا۔
گلشن عمیر ٹاؤن، میرپور خاص میں ”استقبالِ ماہِ
رمضان اجتماع“ کا انعقاد

ڈویژن میرپور خاص کے علاقے گلشن عمیر ٹاؤن میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 فروری 2025ء کو ”استقبالِ
ماہِ رمضان اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ کلامِ پاک کی گئی اور
نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد صوبہ سندھ مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے بیان کیا اور
رمضانُ المبارک کا استقبال کیسے کریں؟ اس حوالے سےحاضرین کو بتایا۔

6 فروری
2025ء کو میرپور خاص ڈویژن کے ٹاؤن میر شیر محمد تالپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ عمر کوٹ اور تھرپارکر کی اسلامی بہنیں
جبکہ بذریعہ انٹرنیٹ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار بھی شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق
مدنی مشورے کی ابتدا میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ”رمضان کیسے
گزاریں؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح مدنی مشورے
میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی جانب سے ملنے والے مسائل سنے اور اُن کا حل بتاتے ہوئے ڈونیشن کے
اہداف طے کئے نیز نئے مقامات پر دینی کام شروع کروانے کا بھی ذہن دیا۔

رمضان کریم میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے، ڈھیروں
ڈھیر نیکیاں کمانے اور تلاوتِ قراٰن کرنے کا ایک بہترین ذریعہ رمضان المبارک میں
اعتکاف کرنا ہے جوکہ ہمارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی سنت بھی ہے۔
اسی سلسلے میں رمضان اعتکاف اسپیشل ٹرین لاہور
سے کراچی روانہ ہو چکی ہے جس میں تقریباً 700 کے عاشقانِ رسول ہیں جو دعوتِ اسلامی
کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والا ایک ماہ کا اعتکاف کریں
گے ۔
واضح رہے جو عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے اعتکاف میں شرکت کرناچاہتے ہیں وہ اپنے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
سے رابطہ کریں یا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آکر اپنی رجسٹریشن کروائیں۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اعتکاف کا آن لائن فارم
ڈی آئی جی آفس سرگودھا میں تکمیلِ قراٰن کرنے پر
پولیس افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں

دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کا سلسلہ دن بدن
کامیابی کی نئی منازل طے کر رہا ہے! دعوتِ اسلامی نے سال 2025ء کا تاریخی کارنامہ
انجام دیا اور قیدیوں کے بعد پولیس افسران بھی قرآنِ کریم سیکھنے لگے۔
تفصیلات
کے مطابق کوٹلی جیل آزاد کشمیر میں 26 قیدیوں کی تکمیلِ قرآن کے بعد شعبہ فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے تحت D.I.G آفس سرگودھا
میں پولیس افسران نے قرآنِ کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی جو ایک ایسا انقلابی
قدم ہے جس نے سب کو حیران کر دیا کہ وہ ادارہ جو ہمیشہ قانون و انصاف کی پاسداری میں
مصروف رہتا ہے اب قراٰن و سنت کے نور سے روشنی حاصل کر رہا ہے۔ پولیس افسران کے لئے
دینی تعلیم حاصل کرنا ایک تاریخی لمحہ ہے۔یہ
پہلا موقع ہے جب پولیس افسران نے دعوتِ اسلامی کے تحت قرآن سیکھنے کے بعد اسناد
حاصل کیں۔
اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں
ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم کی گئی جس پر انہوں
نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مالاکنڈ یونیورسٹی، صوبہ خیبرپختونخوا میں”
استقبالِ رمضان پروگرام “ کا انعقاد

صوبہ خیبرپختونخوا کی مالاکنڈ یونیورسٹی میں
گزشتہ روز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت” استقبالِ رمضان پروگرام
“ کا انعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پُرو وائس چانسلر، فیکلٹی
اور اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔
اس پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے ”ہمیں اس ماہ کو کیسے گزارنا ہے؟“، ”اس مبارک
مہینے میں کون کون سی عبادت کی جائیں“ اور ”جنت سال کے شروع سے اگلے سال تک
رمضانُ المبارک میں سجائی جاتی ہے“ کے موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی
و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں حاضرین کو
بتایا اور انہیں بھی ان میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
کورنگی کراچی کی پی اینڈ ٹی سوسائٹی میں ”جامع
مسجد شمس“ کا افتتاح کل نمازِ جمعہ سے ہوگا

لوگوں کو نماز کا پابند بنانے اور مساجد کو آباد کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ”جامع مسجد شمس“ کا افتتاح
کیا جارہا ہے جو کورنگی کراچی کے علاقے پی اینڈ ٹی سوسائٹی نزد گیٹ نمبر 3 میں
قائم کی گئی ہے۔
معلومات کے مطابق 28 فروری 2025ء بروز جمعہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ”بسلسلہ افتتاحِ مسجد و
استقبالِ رمضان“ منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔
قرب و جوار کے عاشقانِ رسول اس اجتماعِ پاک ”بسلسلہ
افتتاحِ مسجد و استقبالِ رمضان“ میں شرکت کر کے علمِ دین حاصل کریں اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر دینی و
فلاحی خدمات میں اپنا حصہ ملائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ رمضان میں روزانہ
2 مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوگا
.jpg)
رمضانُ المبارک کے آتے ہی دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہزاروں عاشقانِ
رسول ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرتے ہیں جہاں انہیں فرض علوم سمیت دیگر سنتیں و آداب سکھانے کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکروں کا سلسلہ
بھی ہوتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس ماہ کی مبارک ساعتوں میں
عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی، اخلاقی، شرعی و تنظیمی اعتبار
سے تربیت کرنے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضانُ المبارک میں روزانہ 2 مدنی
مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا۔
پہلا مدنی مذاکرہ روزانہ بعد نمازِ عصر تقریباً 05:45 PM تا اذانِ مغرب تک ہوگا جبکہ دوسرا مدنی مذاکرہ بعد نمازِ تراویح
تقریباً 10:15 PM پر شروع ہوگا جن میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت،
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ حاضرین و ناظرین کو مدنی
پھولوں سے نوازیں گے اور اُن کے دینی،
شرعی و تنظیمی مسائل کے حوالے سے رہنمائی کریں گے۔
آج ہفتہ وار اجتماع میں براہِ راست مدنی چینل پر نگرانِ شوریٰ حاجی
عمران عطاری بیان فرمائیں گے

لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی و
اخلاقی رہنمائی کرنے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کرنا ہے جوکہ ہر جمعرات کو پاکستان
سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں منعقد ہوتے ہیں۔
آج 27 فروری 2025ء کی شب معمول کے مطابق
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر اسلامی
بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادکیا جائے گا ۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں رات تقریباً 8:30 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا آغاز ہوگا اور نعتِ رسولِ مقبولِ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ
الباری کا خصوصی بیان ہوگا جوکہ
مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون
اسلام آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ ملتان انصاری چوک میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ لالازار کالونی بہلوال میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،
جامع مسجد شاہ ابوالبرکات لوکو رکشاپ، مغلپورہ لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضاعطاری اور نور محل مارکی وتہ خیل میانوالی میں رکنِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیانات کریں گے۔